ETV Bharat / entertainment

FIR Against Gauri Khan: شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج

لکھنؤ میں جائیداد تنازع پر اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 10:06 AM IST

لکھنؤ : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ گوری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ شکایت ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نے دائر کی ہے، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گوری خان جس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر تھیں، اس کمپنی نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ لکھنؤ کے سُشانت گالف سٹی علاقے کے تلسیانی گالف ویو میں واقع یہ فلیٹ کسی اور کو دیا گیا تھا۔ FIR Against Gauri Khan over Property Dispute

گوری کے علاوہ تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر انیل کمار تلسیانی اور اس کے ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلیٹ اس کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہوکر خریدا تھا۔

واضح رہے کہ گوری خان ایک انٹیریر کمپنی 'گوری خان ڈیزائن' کی بانی ہے، جسے انہوں نے سال 2013 میں قائم کیا تھا۔ بھارت میں گوری خان کا شمار بہترین انٹیریر ڈیزائنر کے طور پر ہوتا ہے۔ ان کا ممبئی میں ایک اسٹور بھی ہے۔ حال ہی میں گوری خان نے اپنے ڈیزائن کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے پہلی بار ای کامرس میدان میں قدم رکھا ہے۔ انٹیریر ڈیزائنگ کے علاوہ گوری خان ایک فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔

گوری خان نے کئی مشہور بالی ووڈ شخصیات کے بنگلے اور اپارٹمنٹ ڈیزائن کیے ہیں۔ انہوں نے عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر، جیکلین فرنانڈیز اور کترینہ کیف کے گھر ڈیزائن کیے ہیں۔ گوری خان اپنے کام سے متعلق تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:SRK Old Video Viral فون پر شاہ رخ خان کی بیوی گوری کے ساتھ نوک جھوک کی ایک پرانی ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.