ETV Bharat / entertainment

Pathaan OTT Release Date شاہ رخ کی فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ Pathan release on Amazon Prime Video

شاہ رخ کی فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 1:33 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ یش راج بینر تلے ہدایت کار سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے مرکزی کردار ہیں۔ فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان نے پٹھان کے ذریعے چار سال بعد بالی ووڈ میں کم بیک کیا ہے۔ فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ فلم پٹھان 1000 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پانچویں بھارتی فلم بن گئی ہے۔ اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم ویڈیو پر پٹھان کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

بتا دیں کہ او ٹی ٹی پر فلم کے ڈیلیٹ کیے گئے مناظر بھی دکھائے جائیں گے۔ فلم نے دنیا بھر میں 1140 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ شاہ رخ خان اب اپنی اگلی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم جوان جون 2023 میں ریلیز ہوگی۔ ایمیزون پرائم ویڈیو انڈیا نے انسٹاگرام پیج پر پٹھان کا پوسٹر ریلیز کیا ہے، جس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم کے ریلیز کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’’ہمیں موسم میں ہنگامہ آرائی کا احساس ہو رہا ہے، آخر ہو کیوں نہ پٹھان جو آرہا ہے! #پٹھان آن پرائم 22 مارچ کو ہندی، تمل اور تیلگو میں‘‘۔ اس اعلان کے ہوتے ہی مداح کافی پرجوش ہو گئے ہیں۔ ہر کوئی خوشی سے اس پوسٹ پر تبصرہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SRK Thanks Fans for Loving Pathaan: کنگ خان نے پٹھان کو پیار دینے کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.