ETV Bharat / entertainment

Feroze Khan Denies Domestic Violence Allegation: پاکستانی اداکار فیروز خان نے گھریلو تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا - فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام

پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے عائدہ کردہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اس کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔ Feroze Khan Denies Domestic Violence Allegation

پاکستانی اداکار فیروز خان نے گھریلو تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 11:14 AM IST

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابق سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے اداکار پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ علیزے نے عدالت کے سامنے ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر بھی پیش کیے ہیں، جن میں وہ بری طرح سے زخمی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کے ذریعہ علیزے نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنی ہیں۔ اب اداکار فیروز خان نے علیزے کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔Feroze Khan Denies Domestic Violence Allegation

فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' میں فیروز خان مجھ پر عائد کردہ اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ان تمام بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی جھوٹے الزامت کی سختی سے تردید کرتا ہوں'۔ اس کے بعد انہوں نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی طور پر یہ جنگ لڑیں گے۔

اداکار مزید لکھتے ہیں کہ ' ان الزامات کی بنیاد میں کوئی سچائی اور حقیقت نہیں ہے۔ میں یہ کارروائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا مکمل ارادہ رکھتا ہوں اور میں اپنی قانونی ٹیم کی ہدایت کے مطابق یہ جنگ لڑوں گا۔ میں واضح طور پر یہ بتانا چاہوں گا کہ میں نے ہمیشہ قانون کی اس کی صحیح معنوں میں پیروی کی ہے اور کبھی بھی جان بوجھ کر کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہیں پہنچائی ہے۔ میں اس زمین پر بسنے والے ہر انسان کے تمام انسانی حقوق پر پختہ یقین رکھتا ہوں'۔

پاکستانی اداکار فیروز خان نے گھریلو تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا
پاکستانی اداکار فیروز خان نے گھریلو تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے علیزے سلطان کی جانب سے ثبوت کے طور پر عدالت میں جمع کرائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی تھی۔ جس کے بعد فیروز خان کو عوام اور پاکستانی تفریحی صنت سے تعلق رکھنے والے مشہور ہستیوں کی جانب سے زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ عوام فیروز خان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں علیزے نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے فیروز خان پر جنسی اور نفسیاتی تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔ایک ستمبر 2022 کو علیزے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے شوہر فیروز خان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ ' چار سال کی شادی کے دوران مسلسل اپنے شوہر فیروز خان کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا۔بہت سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اپنی ساری زندگی اس خوفناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ' میں اپنے بچوں کی پرورش ایک تشدد زدہ ماحول میں نہیں کرنا چاہتی'۔

اس جوڑے نے سال 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حال ہی کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان کو چند شرائط پر ہر ماہ بچوں سے دو بار ملاقات کی اجازت دے دی جب کہ بچوں کی حوالگی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ اداکار ہر مہینے کے پہلے اور تیسرے ہفتے میں بچوں سے عدالت کے احاطے میں ملاقات کر سکیں گے۔ بچوں سے ملاقات کے وقت فیروز خان کو اپنا شناختی کارڈ اور ویزا عدالت میں جمع کروانا ہوگا اور ملاقات ختم ہونے کے بعد وہ اپنے دستاویزات واپس لے سکیں گے۔

مزید پڑھیں: Feroze Khan Accused of Domestic Violence: پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.