ETV Bharat / entertainment

The Legend Of Maula Jatt دی لیجینڈ آف مولا جٹ 80 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بنی

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 80 کروڑ روپے کماکر پاکستانی سینما کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ The Legend Of Maula Jatt

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 5:41 PM IST

دی لیجینڈ آف مولا جٹ 80 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بنی

اسلام آباد: فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجینڈ مولا جٹ کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 80 کروڑ روپے کی کمائی کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی فلم بن گئی ہے جو باکس آفس پر 80 کروڑ روپے کا اعداد و شمار عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ The Legend Of Maula Jatt

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو گزشتہ ہفتے 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کو پوری دنیا میں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر دکھایا گیا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے کی کمائی کر اپنے نام ایک نیا ریکارڈ درج کرایا تھا۔ وہیں فلم نے ریلیز کے پانچویں دن 50 کروڑ روپے کماکر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ پاکستانی سنیما کی تاریخ میں پہلی بار کوئی فلم باکس آفس پر اتنی زیادہ رقم اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پر فلم کی ایک ہفتے کی کمائی سے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم نے دنیا بھر میں 3.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی رقم کے مطابق 80 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

فلم کی کمائی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم نے اپنے بجٹ سے زیادہ کمائی کی ہے۔ اطلاع کے مطابق فلم کو بنانے میں 50 سے 60 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔وہیں یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے بنانے میں اتنی زیادہ رقم خرچ کی گئی ہے۔ وہیں اس فلم کے نام ایک ریکارڈ یہ بھی درج ہے کہ اسے بیرون ممالک میں زیادہ اسکرینز پر دکھایا گیا ہے۔

'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کہانی یونس ملک کی سال 1979 میں آئی کلاسک فلم 'مولا جٹ' سے متاثر ہے۔ پنجابی زبان میں ریلیز ہونے والی فلم کو اب تک کی سب سے مہنگی پاکستانی فلم قرار دیا گیا ہے اور اسے بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ماہرہ خان نے مکو کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، فارس شفیع، گوہر رشید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.