ETV Bharat / entertainment

The Legend of Maula Jatt Trailer Release پاکستان کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز - دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز تاریخ

فواد خان اور ماہرہ خان کی پاکستانی پنجابی زبان کی ایکشن ڈرامہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔The Legend of Maula Jatt Trailer Release

پاکستان کی مہنگی ترین فلم ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 12:51 PM IST

حیدرآباد: پاکستانی کی اب تک کی سب سے مہنگی ترین فلم ' دی لیجینڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر نے آتے ہی پاکستان سمیت بھارت میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔ فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی سے سجی اس فلم کے بڑے پردے پر ریلیز ہونے کا انتظار بے صبری سے کیا جارہا ہے۔پاکستانی فلم 'وار' سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار بلال لاشاری کی ہدایتکاری اور 'جیو فلمز' کے اشتراک میں بننے والی یہ فلم پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہونے والی ہے۔ یہ فلم 13 اکتوبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔The Legend of Maula Jatt Trailer Release

پاکستان کی مہنگی ترین فلم ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر ریلیز
پاکستان کی مہنگی ترین فلم ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر ریلیز

مولا جٹ کے کردار میں نظر آنے والے فواد خان ٹریلر میں زبردست نظر آرہے ہیں۔ وہیں ٹریلر میں نوری نت کے کردار میں نظر آرہے حمزہ علی عباس سے بھی نظر ہٹانا مشکل ہے۔ ٹریلر کو ابھی تک یوٹیوب میں ایک ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

دی لیجینڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کو بالی ووڈ ہستیوں کی جانب سے بھی پسند کیا گیا ہے۔ گینگس آف واسے پور اور رامن راگھو جیسی مقبول فلمیں دینے والے ہدایتکار انوراگ کشیپ نے بھی دی لیجینڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔فلمساز انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' بالآخر وہ فلم جو مجھے کافی پسند ہے اور جسے آپ سب واقعی میں دیکھنا چاہیں گے، اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے'۔

  • https://t.co/CieDpEwi6w

    Finally the film I’ve loved so much and the film you really want to see , the trailer is out!

    — Anurag Kashyap (@anuragkashyap72) August 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مشہور فلم ناقد عمیر سندھو نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ' ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی پہلی 100 کروڑ کمانے والی فلم آرہی ہے۔

'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کہانی یونس ملک کی سال 1979 میں آئی کلاسک فلم 'مولا جٹ' سے متاثر ہے۔ پنجابی زبان میں ریلیز ہونے والی فلم کو اب تک کی سب سے مہنگی پاکستانی فلم قرار دیا گیا ہے اور اسے بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ماہرہ خان نے مکو کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، فارس شفیع، گوہر رشید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد نے ورائٹی کو بتایا کہ ' یہ فلم میں کام کرکے مجھے بے پناہ خوشی ملی ہے اور لیجنڈ مولا جٹ کا کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک مکمل خوشی تھی۔ میں ہم سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ شائقین اس سے اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا فلم کی شوٹنگ کے دوران میں ہوا تھا۔

وہیں ماہرہ خان نے بتایا کہ ' چاہے میں کوئی بھی پروجیکٹ کی تشہیر کروں لیکن لوگ ہمیشہ مجھ سے ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ ایک اداکارہ کے طور پر یہ میرے لیے بالکل منفرد تجربہ تھا۔ میں نے اس فلم کے لیے وہ زبان سیکھی جو مجھے نہیں آتی تھی یہ ایسا چیلنج تھا جسے کرنے میں مجھے مزا آیا۔ مجھے یقین ہے کہ بڑی چیزیں تب ہوتی ہیں جب محنت اور صبر سے کام لیا جاتا ہے'۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے قبل فواد خان نے سونم کپور کی فلم ’خوبصورت‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ وہ کپور اینڈ سنز میں سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئے تھے۔ وہیں دوسری جانب ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ فواد اور ماہرہ اس سے قبل کامیاب ٹی وی شو ہمسفر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ماہرہ نے بول، ہو من جہاں اور سپراسٹار جیسی فلمیں بھی کی ہیں۔

مزید پڑھیں:The Legend of Maula Jatt Got Release Date: فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم 'دی لیجینڈ آف مولا جٹ' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.