ETV Bharat / entertainment

Police Recover Aishwarya Rai Fake Passport: نائجیریائی گروہ کے پاس سے ایشوریہ رائے کا فرضی پاسپورٹ برآمد

اتر پردیش پولیس نے ایک گروہ کے پاس سے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کا جعلی پاسپورٹ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس گروہ کے تین بدمعاشوں کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ یہ گینگ فارماسیوٹیکل کمپنی کے نام پر دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ Police Recover Aishwarya Rai Fake Passport

نائجیریائی گروہ کے پاس سے ایشوریہ رائے کا فرضی پاسپورٹ برآمد

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 9:54 AM IST

نوئیڈا: نوئیڈا کی بیٹا-2 پولیس اور سائبر سیل نے دوا ساز کمپنی کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے نائجیرین گینگ کے تین اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس گینگ نے ایک ریٹائرڈ کرنل کے ساتھ تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس گینگ سے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کا جعلی پاسپورٹ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ ایشوریہ رائے کے جعلی پاسپورٹ کو کس لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔Police Recover Aishwarya Rai Fake Passport

اطلاع کے مطابق یہ گروہ کے ارکان کمپنیوں کے نمائندے بن کر مہنگی قیمتوں پر جڑی بوٹی خریدنے کا جھانسا دیتے تھے۔ اس کے علاوہ یہ گروہ ازدواجی ویب سائٹس اور ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے لوگوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون III) ابھیشیک ورما نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بیٹا-2 اور گرینو سائبر سیل نے گریٹر نوئیڈا سے تین نائجیرین شہریوں ایک اُفریمُکیو، ایڈون کالنس اور اوکولائی ڈیمن کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ گینگ 'ایباٹ فارماسیوٹیکل' کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندے بن کر کے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہمیں جانکاری ملی تھی کہ اس گروپ نے ایک ریٹائرڈ کرنل کو چھاتی کے کینسر کی دوا بنانے کے لیے کولانٹ خریدنے کا جھانسا دیا تھا۔ اس کے بعد 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دھکہ دہی کو انجام دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اس گینگ نے ازدواجی ویب سائٹس اور ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے کئی لوگوں کو نشانہ بنایا تھا۔ گرفتار ہونے والوں کے پاس ویزے اور پاسپورٹ بھی نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.