ETV Bharat / entertainment

Guns and Gulaabs trailer release date :ذوالقر سلمان کی سالگرہ کے موقع پر گنز اینڈ گلابس کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ کا اعلان - گنز اینڈ گلابس کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ

ساؤتھ اسٹار ذوالقر سلمان نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی ویب سیریز گنز اینڈ گلابس کے ٹریلر لانچ کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ اس سیریز میں وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس سیریز کو دی فیملی مین کی فلمساز جوڑی راج اور ڈی کے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

ذوالقر سلمان کی سالگرہ کے موقع پر گنز اینڈ گلابس کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ کا اعلان

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 2:49 PM IST

نئی دہلی: فلمساز جوڑی راج اور ڈی کے کی سال کی سب سے زیادہ متوقع سیریز گنز اینڈ گلابس کی نئی ویڈیو جمعہ کو ڈراپ کر دی گئی۔ یہ ایک گینگسٹر کامیڈی سیریز ہونے والی ہے۔ گنز سے گلابس میں راج کمار راؤ، آدرش گورو، ٹی جے بھانو اور گلشن دیویا اہم کرداروں میں ہیں۔Guns and Gulaabs trailer release date

ذوالقر سلمان کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر اس سیریز کے ٹریلر لانچ کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ٹریلر کی ریلیز تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر سیریز سے اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'راج اور ڈی کے کی بنائی گئی اس لاجواب دنیا کو بیان کرنے کے لیے اگر کوئی لفظ ہے تو وہ ہے انٹرٹینمنٹ، گنز اینڈ گلابس کا ٹریلر 2 اگست کو ریلیز ہوگا، دیکھیں صرف نیٹفلکس پر'۔

ویڈیو کا آغاز ریٹرو میوزک سے ہوتا ہے۔ ویڈیو میں راج کمار کے ایک نئے اوتار کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہیں ایک منفرد ہیئر اسٹائل اور ہاتھ میں بندوق پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔موشن پوسٹر کی طرح ڈیزائن کی گئی اس ویڈیو میں گلشن دیویا اور ذوالقر سلمان کی بھی جھلک نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں اداکاروں کے کپڑے اور ہیئراسٹائل 70 کی دہائی کے لباس اور ہیئر اسٹائل کی یاد دلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ذوالقر سلمان کا یہ پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ ہونے والا ہے۔ راج اور ڈی کے اپنے شاندار ہدایتکاری کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے تھرلر سیریز دی فیملی مین اور فرضی کی ہدایتکاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.