حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ساؤتھ اداکارہ شریا سرن کی فلم 'دریشیم 2' باکس آفس پر ساتویں روز بھی اپنا جادو بکھیر رہی ہے اور فلم ایک ہفتے میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔ فلم نے صرف 6 دنوں میں 90 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ فلم ساتویں دن 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوجائے گی اور بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ فلم 18 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔Drishyam 2 Box Office Collection
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
'دریشیم 2' نے 6 دنوں میں 96.04 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی 6 دن کی کمائی پر نظر ڈالیں تو فلم نے پہلے دن 15.38 کروڑ، دوسرے دن 21.59 کروڑ، تیسرے دن 27.17 کروڑ، چوتھے دن 11.87 کروڑ، پانچویں دن 10.48 اور چھٹے دن 9.55 کروڑ کا کاروبار کیا اور اب ریلیز کے ساتویں دن فلم نے باکس آفس پر 8.70 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔ایک ہفتے میں فلم کی کل کمائی 105 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ابھیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'دریشیم-2' کا میکنگ بجٹ صرف 50 کروڑ روپے ہے۔ ایسے میں پہلے ہفتے میں ہی فلم نے اپنی لاگت سے دوگنی کمائی کی ہے۔ سال 2015 میں آئی فلم 'دریشیم' نے بھی شائقین کو کافی متاثر کیا۔فلم 'دریشیم' ایک مرڈر مسٹری فلم ہے، جس میں فلم کے آخر تک پولیس مجرم کو گناہ گار ثابت نہیں کرپاتی ہے۔ اجے دیوگن فلم میں وجے سلگاؤنکر کے کردار میں ہیں، جو ایک سادہ گھرانے سے ہیں اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ساؤتھ کی خوبصورت اداکارہ شریا سرن فلم میں اجے کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ تبو بھی اہم کردار میں ہیں۔ واضح رہے کہ 'دریشیم' اور 'دریشیم 2' اسی نام سے ملیالم زبان میں بنی فلم کا آفیشل ہندی ریمیک ہے، جس میں ساؤتھ کے سپر اسٹار موہن لال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں: شریا سرن خوبصورت لباس میں دریشیم 2 کی تشہیر کرتی نظر آئیں، دیکھیں تصاویر