ETV Bharat / entertainment

Akshay Khanna in Drishyam2: دریشیم 2 سے اکشے کھنہ کی پہلی جھلک سامنے آئی - دریشیم 2 سے اکشے کھنہ کی پہلی جھلک

'دریشیم 2' کے میکرز نے فلم سے اکشے کھنہ کی جھلک شیئر کردی ہے۔ اداکار شطرنج کے بورڈ پر اپنی اگلی چال کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔Akshay Khanna in Drishyam2

دریشیم 2 سے اکشے کھنہ کی پہلی جھلک سامنے آئی

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 3:38 PM IST

ممبئی: حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر سامنے آیا تھا۔ اب فلم کے میکرز نے دریشیم 2 سے اکشے کھنہ کی جھلک شیئر کردی ہے۔ پوسٹر میں اداکار سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور شطرنج کے کھیل میں اپنی اگلی چال چلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری ابھیشیک پاٹھک کر رہے ہیں۔ اس پوسٹر کے ٹیگ لائن میں لکھا ہے ' دشمن کو ہرانے کا موقع اکثر دشمن آپ کو خود دیتا ہے'۔Akshay Khanna in Drishyam2

دریشیم 2 سے اکشے کھنہ کی پہلی جھلک سامنے آئی
دریشیم 2 سے اکشے کھنہ کی پہلی جھلک سامنے آئی

فی الحال ابھی اکشے کے کردار کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ اکشے کی اس فلم میں نئی انٹری ہے، جس میں اجے دیوگن، تبو، شریا سرن، ایشیتا دتہ، مرنال جادھو اور رجپ کپور شامل ہیں، یہ کردار ہمیں فلم کے پہلے حصے میں بھی دیکھنے کو ملے تھے۔ دریشم کے پہلے حصے کی طرح دریشیم 2 بھی اسی نام سے آئی مشہور ملیالم فلم کا ریمیک ہے، جس میں موہن لال اہم کردار میں ہے۔

یہ فلم 18 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دریشیم 2 کو بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

'دریشیم-2' کے علاوہ اجے دیوگن فلم 'بھولا' اور 'تھینک گاڈ' سے بھی سرخیوں میں ہیں۔ بھولا ساؤتھ کی فلم 'قیدی' کا آفیشل ہندی ریمیک بتایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم تھینک گاڈ ایک رومانوی، ڈرامہ اور کامیڈی فلم ہے، جس میں اجے دیوگن چتر گپتا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم تھینک گاڈ میں سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Drishyam 2 Teaser OUT اجے دیوگن کی تھرلر فلم 'دریشیم2' کا ٹیزر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.