اداکارہ دیا مرزا نے اپنے شوہر اور کاروباری ویبھو ریکھی کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ بدھ کو انسٹاگرام پر دیا نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں ان کی شادی تقریب کی کچھ ان دیکھی جھلکیاں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس ویڈیو کا آغاز دیا اور ویبھو ریکھی سے ہوتا ہے جس میں وہ ہون کے سامنے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ویڈیو کے اگلے کلپ میں جوڑی کو شادی کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی بھی ایک جھلک دیکھنے کو ملتی ہے ، وہ گلابی رنگ کی ساڑھی میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے بعد ویبھو کو دیا کے لیے ایک پیغام پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتا ہے ویبھو دیا کی مانگ پر سندور لگاتے اور انہیں منگل سُتر(ہندو رسم و رواج کے مطابق ایک سیاہ دھاگہ جسے شادی شدہ خواتین پنا کرتی ہیں) پہناتے نظر آرہےہیں۔ اس کے بعد وہ ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہیں اور ایک دوسرے کو بوسہ بھی دیتے ہیں۔
اس کے بعد ویبھو کو انگریزی میں شادی کے وعدے پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد دیا مراٹھی میں اپنی شادی کے وعدے پڑھتی ہیں۔ اس ویڈیو کے آخر میں ویبھو دیا کے سر پر بوسہ دیتے ہیں۔ دیا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' سالگرہ مبارک ہو۔مجھے اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دینے کا شکریہ — یہ پیار اور ہمارے خوبصورت بچے۔ ستاروں کے اگے جہاں اور بھی ہیں، ہمارے عشق میں امتحان اور بھی ہیں۔۔ ابھی تو ناپی ہے مٹھی بھر زمین، آگے آسمان اور بھی ہیں'۔
واضح رہے کہ دیا نے فروری 2021 میں کاروباری ویبھو سے شادی کی۔ چند ماہ بعد 14 مئی 2021 کو انہوں نے اپنے پہلے بچے آویان آزاد ریکھی کا استقبال کیا۔ دیا اگلی بار فلم دھک دھک میں رتنا پاٹھک شاہ، فاطمہ ثنا شیخ اور سنجنا سانگھی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ترون دودیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دھک دھک ایک ایڈونچر فلم ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ دیا، راج کمار راؤ اور بھومی پیڈنیکر کی اگلی سوشل ڈرامہ فلم بھیڑ میں بھی نظر آئیں گی۔