ETV Bharat / entertainment

Dharmendra Respond to Troll دھرمیندر نے ٹویٹر پر انہیں ٹرول کر رہے ایک شخص کو منہ توڑ جواب دیا - دھرمیندر کا ٹرول کو منہ توڑ جواب

دھرمیندر نے ٹویٹر پر ٹرول کرنے والے ایک شخص کو منہ توڑ جواب دیا، دھرمیندر کے آئندہ پروجیکٹ تاج کی پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد ایک ٹویٹر صارف نے لکھا تھا کہ دھرمیندر ایک اسٹرگلر آرٹسٹ کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔

دھرمیندر نے ٹویٹر پر انہیں ٹرول کر رہے ایک شخص کو منہ توڑ جواب دیا

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 5:15 PM IST

تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے اپنی شائستگی بھرے انداز سے ایک ٹویٹر صارف کو خاموش کردیا جو انہیں ٹویٹر پر ٹرول کر رہا تھا۔ دراصل دھرمیندر نے گزشتہ روز اپنی آئندہ ویب سیریز 'تاج ۔ڈیوائیڈڈ بائی بلڈ ' سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی تھی، زی 5 کے اس شو میں دھرمیندر ایک صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کریں گے۔ اداکار کے اس ٹویٹ پر ایک صارف نے کہا کہ ' وہ ایک اسٹرگلر آرٹسٹ کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں'۔ دھرمیندر نے بدھ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'دوستوں میں فلم تاج میں شیخ سلیم چشتی .... ایک صوفی بزرگ کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ ایک چھوٹا لیکن اہم کردار……آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔'۔

  • Friends, i am playing Shaikh Slim Chishti ….a sufi saint, in film Taaj. A small but an important role………need your good wishes 🙏 pic.twitter.com/IQpAoaS67y

    — Dharmendra Deol (@aapkadharam) February 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ 'وہ ایک اسٹگلر آرٹسٹ کی طرح کیوں برتاؤ کر رہے ہیں؟'۔ اب دھرمیندر نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'ویشنو، زندگی ہمیشہ ایک خوبصورت جدوجہد ہوتی ہے۔ آپ، میں ہر ایک جدوجہد کر رہا ہے… آرام کا مطلب ہے… آپ کے پیار بھرے خوابوں کا مرجان۔۔ آپ کے خوبصورت سفر کا ختم ہوجانا'۔ بہت سے مداح دھرمیندر جیسے باعزت اداکار کے لیے اس طرح کے جملہ کا استعمال کرنے پر ناراض ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ 'کچھ لوگ…..کسی کے پاس ایسے شخص سے سوال کرنے کی ہمت کیسے ہوتی ہے جسے وہ کبھی اپنی زندگی میں حاصل بھی نہیں کرسکتے، دھرمیندر جی آپ کے لیے محبت عزت اور محبت ہے۔ آپ کی صحت اور تندرستی کی دعا کرتا ہوں،۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ' جدوجہد کے بغیر کوئی نیا سفر نہیں ہے۔ ایک نئی شروعات میں ایک طرح کی جدوجہد ہوگی اور جو کوشش کرتا رہتا ہے وہ فتح حاصل کرتا ہے'۔

دھرمیندر نے اس ساتھ کے لیے اپنے کچھ مداحوں کا جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں ہمیشہ محبت، امن اور ہم آہنگی کی دعا کرتا ہوں۔ ایسے نیک مقصد کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا بہترین میڈیا ہے۔ خد اپ پر رحمت کرے'۔

مزید پڑھیں:Dharmendra as Sheikh Salim Chisti: دھرمیندر ویب سیریز تارج رائل بلڈ میں 'شیخ سلیم چشتی' کا کردار ادا کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.