ETV Bharat / entertainment

Dharmendra on working with Shabana کرن جوہر کی فلم میں شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کرنا میرا مقدر تھا، دھرمیندر - راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرمیندر

لیجنڈری دھرمیندر، جنہیں ہندی سنیما کے اب تک کا سب سے خوبصورت ہندوستانی اداکار کہا جاتا ہے، جلد ہی کرن جوہر کی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں اداکار نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ اس فلم میں کام کرکے بے حد خوش ہیں۔

Breaking News
author img

By

Published : May 27, 2023, 4:59 PM IST

مشہور فلمساز کرن جوہر نے اپنی 51 ویں سالگرہ پر اپنی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک دکھائی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں، وہیں ان کے ساتھ دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ دھرمیند نے حالیہ ایک انٹرویو میں کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ یہ فلم کر بے حد خوش ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شبانہ اعظمی اور جیا بچن کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کا بھی ذکر کیا۔Dharmendra on working with Shabana

ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں دھرمیندر نے بتایا کہ ' کرن اور پوری کاسٹ کے ساتھ شوٹنگ کا تجربہ ایک پکنک جیسا رہا۔ کب شروع ہوا اور کب ختم ہوا پتہ ہی نہیں چلا۔ کرن نے ہمارا اتنا اچھا خیال رکھا۔ وہ اتنا اچھا لڑکا ہے۔ شائستہ اور نرم گفتار۔ لیکن وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اپنی کاسٹ سے پرفارمنس کیسے کروانی ہے۔

جب دھرمیندر سے پوچھا گیا کہ انہیں کرن جوہر کے ساتھ کام کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا۔ واضح رہے کہ یہ دھرمیندر اور کرن جوہر کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔ اس پر دھرمیندر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ' دیکھو جب جو ہونے کو ہوتا ہے تبھی وہ ہوتا ہے۔ شبانہ اعظمی اور مجھے بچھو (1982 میں) نام کی ایک فلم میں ایک ساتھ کام کرنا تھا جس کی ہدایت کاری سائی پرانجپے کر رہے تھے۔ ہم نے مہرت کی اور شوٹنگ شروع ہونے والی تھی۔ لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر یہ فلم کبھی نہیں بن سکی اور اب ہم یہاں ہیں، مل کر کام کر رہے ہیں۔

دھرمیندر نے اپنے دونوں مشہور ساتھی اداکاروں کی تعریف کی۔ اداکار نے کہا کہ شبانہ ایک عظیم فنکارہ ہے اور دنیا یہ جانتی ہے۔ میں نے جیا کے ساتھ ان کی پہلی فلم گڈی میں کام کیا جہاں انہوں نے میرے مداح کا کردار ادا کیا۔ اب ان کے ساتھ دوبارہ کام کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں ان کا مداح ہوں۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے نئے پوسٹر شیئر کیے، ملیں رندھاوا اور چٹرجی خاندان سے

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.