ETV Bharat / entertainment

Dhaakad 8 Day Collection: پورے بھارت میں فلم دھاکڑ کی صرف 20 ٹکٹ فروخت - کنگنا رناوت کی ناکام فلمیں

کنگنا رناوت کی فلم 'دھاکڑ' باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ فلم کی ریلیز کے آٹھویں دن ملک بھر میں صرف 20 ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں اور فلم نے مجموعی طور پر اتنے روپے کی کمائی کی ہے۔ Dhaakad 8 Day Collection

پورے بھارت میں فلم دھاکڑ کی صرف 20 ٹکٹ فروخت

author img

By

Published : May 28, 2022, 2:13 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'کوئین' کنگنا رناوت کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'دھاکڑ' نے ایک ہفتے میں ہی باکس آفس پر دم توڑ دیا ہے۔ فلم اپنا بجٹ بھی نہیں نکال پا رہی ہے۔ فلم اپنی ریلیز کے آٹھویں دن باکس آفس پر پوری طرح تباہ و برباد نظر آرہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے ریلیز کے آٹھویں دن پورے ملک بھر میں دھاکڑ کے صرف 20 ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ Dhaakad 8 Day Collection

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'دھاکڑ' 20 مئی کو ریلیز ہوئی تھی اور فلم دوسرے ہی دن باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی ۔ اب فلم کے دوسرے ہفتہ کی کمائی کی بات کریں تو کنگنا کی یہ فلم کمائی کے لحاظ سے ان کے کیرئیر کی بدترین فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ Dhaakad flop at Box Office

فلم کی ریلیز کے آٹھویں دن ملک بھر میں فلم کے صرف 20 ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں جس کے بعد فلم نے مجموعی طور پر 4 ہزار 420 روپے کی کمائی کی ہے۔ ایسے میں کنگنا کی فلم دھاکڑ فلاپ فلموں کی فہرست میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ 100 کروڑ روپے کے بجٹ میں بننے والی فلم ن صرف 3 کروڑ روپے ہی کما پائی ہے۔ اس فلم کو ملک کے 2100 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ ممبئی کے کسی بھی سنیما ہال میں یہ فلم نہیں چل رہی ہے۔ Kangana Ranaut Flop Movies

وہیں 'دھاکڑ' کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم 'بھول بھولیا 2' کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے کی طرف گامزن ہے۔ کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم نے ایک ہفتے میں 92 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے سے صرف دو قدم دور ہے۔ دوسری جانب ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی فلم 'ٹاپ گن-میورک' 27 مئی کو ملک میں ریلیز ہوئی ہے، جو باکس آفس پر قبضہ جما رہی ہے۔

مزید پڑھیں: فلم دھاکڑ کے پروموشن میں نظر آیا کنگنا کا خوبصورت انداز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.