ETV Bharat / entertainment

Jacqueline Fernandez: جیکلین فرنانڈیز سے200 کروڑ کے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ

دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ بدھ کے روز بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سے کروڑ پتی ٹھگ سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کی۔ فرنانڈیز کے علاوہ پنکی ایرانی سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ Jacqueline Fernandez

جیکلین فرنانڈیز سے200 کروڑ کے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 2:13 PM IST

Updated : Sep 15, 2022, 2:41 PM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سے دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ (EOW) کی جانب سے چندر شیکھر منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وہ ای او ڈبلیو کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔ اس سے قبل ای او ڈبلیو نے اداکارہ کی درخواست پر انکوائری کی تاریخ معطل کردی تھی اور پوچھ گچھ کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔ فرنانڈیز کے علاوہ ان کی ساتھی پنکی ایرانی کو بھی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا جبکہ امکان ہے کہ دونوں سے ایک ساتھ پوچھ گچھ کی جائے گی۔Jacqueline Fernandez

ونگ کے ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے سوالناموں کی ایک لمبی فہرست تیار کی ہے جو اداکارہ سے پوچھے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ' ہم اداکارہ سے چندرشیکھر کے ساتھ ان کے تعلقات اور ٹھگ سے ملنے والے تحائف، رقم کے بارے میں پوچھیں گے۔ ہم ایرانی اور فرنانڈیز دونوں سے پوچھ گچھ کریں گے۔امکان ہے کہ پوچھ گچھ دو تین دن تک چل سکتی ہے۔ ایرانی اور فرنانڈیز سے جو سوالات پوچھے جائیں گے وہ چندر شیکھر کے جھوٹ کو پکڑنے کے لیے اعلی احکام نے تیار کیے ہیں۔

اداکارہ سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے کتنی بار سکیش سے ذاتی طور پر ملاقات کی تھی اور کتنی بار ان کے ساتھ فون پر بات ہوئی تھی۔ای او ڈبلیو نے پنکی ایرانی کو بھی طلب کیا ہے، جس نے جیکلین کی ملاقات سکیش کے ساتھ کرانے میں مدد کی تھی۔

دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (EOW) کی جانب سے اداکارہ کو یہ تیسرا سمن ہے۔ اس سے قبل دہلی پولیس نے جیکلین کو پوچھ گچھ کے لیے 29 اگست اور 12 ستمبر کو دو سمن بھیجے تھے۔

اس سے قبل ستمبر کے پہلے ہفتے میں اقتصادی جرائم ونگ کے حکام نے اس کیس میں ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کی گواہی ریکارڈ کی تھی۔

چندر شیکھر کو فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پروموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سمیت کچھ مشہور شخصیت کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں اور ماڈلز سے چندر شیکھر کے ساتھ ان کے مبینہ روابط پر پوچھ گچھ کی ہے۔ پچھلے سال اپریل میں 2017 کے الیکشن کمیشن رشوت کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں چندر شیکھر کوگرفتار کیا گیا تھا۔

Last Updated : Sep 15, 2022, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.