ETV Bharat / entertainment

Deepika Padukone's Health Update: دیپیکا پڈوکون کی صحت اب کیسی ہے، جانیے - دیپیکا پڈوکون کی صحت

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جانیے اداکارہ کی طبیعت اب کیسی ہے۔ Deepika Padukone Health Update

دیپیکا پڈوکون کی صحت اب کیسی ہے
دیپیکا پڈوکون کی صحت اب کیسی ہے
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 5:24 PM IST

حیدرآباد: دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کی سانسیں اُس وقت اٹک گئی جب منگل کے روز اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہی دیپیکا نے دل کی دھڑکن بڑھنے کی شکایت ہوئی اور اس کے بعد انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ س خبر نے فلم انڈسٹری اور اداکارہ کے مداحوں کے درمیان ہلچل پیدا کردی تھی ۔ اب اداکارہ کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین جانکاری سامنے آئی ہے۔ Deepika Padukone Health Update

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی طبیعت اتوار کے روز بگڑی تھی۔ اداکارہ کمزوری محسوس کر رہی تھیں ، جس کے بعد ان کا علاج کیا گیا لیکن انہیں داخل نہیں کیا گیا تھا۔ شوٹنگ پر تھکاوٹ ہونے کے باعث اداکارہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

میڈیا کے مطابق دیپیکا دوبارہ شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئی ہیں۔ دیپیکا کے والدین اور شوہر رنویر سنگھ میسجز اور کالز کے ذریعے ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔وہیں اداکارہ سیٹ پر صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 28 مئی کو دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول 2022 (فرانس) سے واپس لوٹی تھیں۔ اس کے بعد دیپیکا ہدایت کار ناگ اشون کی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کے لیے حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی نظر آنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک میں دل کا دورہ اور کارڈیک اریسٹ سے کئی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔حال ہی میں فلم انڈسٹری کے مشہور گلوکار کے کے بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اسی وقت، گزشتہ سال 40 سال کی عمر میں ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا اور کنڑ فلموں کے سپر اسٹار پنیت راجکمار 45 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: Saira Banu Breaks Down Remembering Dilip Kumar: سائرہ بانو اپنے صاحب کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.