کانز: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اس وقت 75 ویں کانز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری ممبر شریک ہوئی ہیں، انہیں اس فیسٹیول میں ' دہائی کا بہترین تحفہ' ملا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ تحفہ لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ان کی ٹیم کے ایک رکن نے ان کے ساتھ مذاق کیا اور ایک چڑیا کا کھلونا تحفہ میں دیا، جو بہت آواز کرتی ہے۔ اداکارہ کو یہ تحفہ' عجیب' لگا۔ لیکن 48 گھنٹے بعد اداکارہ کو اپنا اصل انعام ملا، اور یہ انعام کچھ اور نہیں بلکہ چاکلیٹ کا ایک بڑا پیکٹ تھا۔ Deepika Padukone at Cannes
انعام ملتے ہوئے اداکارہ کے چہرے پر دیکھی جانے والی خوشی انمول ہے۔ اداکارہ ویڈیو میں تحفہ لیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ' یہ دن یا ہفتے یا مہینے کا بہترین تحفہ نہیں بلکہ یہ ایک پوری دہائی کا بہترین تحفہ ہے'!۔ ویڈیو میں اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ بھی نظر آتے ہیں۔ دیپیکا نے اپنی اس خوشی کو سب کے ساتھ بانٹا اور اپنی ٹیم کے ساتھ چاکلیٹ شییئر کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
مزید پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول کے آخری دنوں میں دیپیکا پڈوکون جلوے بکھیرتے ہوئے، دیکھیں تصاویر
ویڈیو کے آخر میں، رنویر کو دیپیکا کی گود میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور بعد میں وہ رنویر کو 'میری ٹرافی' کہتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ جس کے جواب میں رنویر کہتے ہیں ' میں تمہارا آج کا تحفہ ہوں'۔ سوشل میڈیا صارفین اس دلکش ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں اور اس ویڈیو کو بہت سارا پیار دے رہے ہیں۔