ETV Bharat / entertainment

Aamir Khan to Take Break عامر خان نے اداکاری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا، کہا 'اپنی ماں اور اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں' - عامر خان نے فیملی پر توجہ کرنا چاہتے ہیں

اپنی زندگی کے 35 سال کام کرنے پر مرکوز کرنے کے بعد بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان نے کہا کہ 'اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو ترجیح دیں اور انہیں وقت دیں'۔Aamir Khan Decided to take Break

عامر خان نے اداکاری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا، کہا 'اپنی ماں اور اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں'

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 11:40 AM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپراسٹار عامر خان نے اپنی فلمی کرئیر کے دوران بھارتی سنیما اور فلمی شائقین کو بہترین فلمیں دی ہیں۔ لیکن اب اداکار نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال کے لیے فلمی دنیا سے بریک لینے والے ہیں۔ اپنی زندگی کے آخری 35 سال کام پر مرکوز کرنے کے بعد بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو ترجیح دینے کے لیے وقت نکالیں اور کام سے ڈیڑھ سال تک کی چھٹی لے لیں'۔Aamir Khan Decided to take Break

اداکار نے کہا کہ وہ 11 اگست کو 'لال سنگھ چڈھا' کی ریلیز کے بعد 'چیمپیئنز' نامی فلم کی تیاری شروع کرنے والے تھے۔ ہالی وڈ کی کلاسک فلم 'فاریسٹ گمپ' کے ہندی آفیشیل ریمیک 'لال سنگھ چڈھا' کو فلمی ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا اور باکس آفس پر بھی یہ فلم زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔

اداکار نے کہا کہ 'جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی بھی فلم پر کام کر رہا ہوتا ہوں تو میں اس میں کھو جاتا ہوں اور مجھے اس بات کا ہوش نہیں رہتا کہ میری باقی زندگی میں کیا کچھ ہورہا ہے۔ اسی وجہ سے میں نے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا'۔ اداکار نے حال ہی میں دارالحکومت میں اپنے بچپن کے دوست کے ایک چیٹ سیشن پروگرام میں یہ باتیں کہیں۔ عامر خان نے کہا کہ' میں لال سنگھ کے بعد 'چیمپیئنز' نامی ایک فلم کرنے والا تھا۔ فلم کی اسکرپٹ شاندار ہے اور یہ ایک خوبصورت کہانی ہے۔ یہ ایک بہت ہی دل کو چھو لینے والی اور پیاری فلم ہے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے ایک وقفہ لے لینا چاہیے۔ میں اپنے اہل خانہ، اپنی ماں اور اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کریئر پر صرف توجہ کرنا نہ تو ان کے لیے مناسب ہے اور نہ ہی ان کے چاہنے والوں کے لیے۔ حال ہی میں عامر کی والدہ زینت حسین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 57 اداکار نے کہا کہ ' مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں 35 سال سے کام کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے صرف اپنے کام پر ہی توجہ مرکوز کی ہے اور اس لیے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرے قریبی لوگوں کے لیے ناانصافی ہے۔ یہ میرے لیے بھی درست نہیں ہے۔ یہ میرے لیے زندگی کو مختلف انداز میں تجربہ کرنے کا وقت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' یہ پہلی بار ہوگا جب وہ بطور اداکار کام نہیں کر رہے ہوں گے۔' میں آئندہ سال کا انتظار کر رہا ہوں ۔ آئندہ ڈیڑھ سال میں پہلی بار بطور اداکار کام نہیں کر رہا ہوں گا'۔ تاہم ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے 'چیمپئنز' کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ وہ اس سے قبل 'لگان، پیپلی لائیو، دہلی بیلی، دنگل اور لال سنگھ چڈھا جیسی فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ' میں چیمپیئنز میں بطور پروڈیوسر کام کروں گا کیونکہ میں واقعی اس فلم پر یقین رکھتا ہوں۔ میں اب دوسرے اداکاروں سے رابطہ کروں گا تاکہ یہ دیکھوں کہ کیا وہ یہ کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جسے میں پہلے ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر رہا تھا۔ میں اپنی زندگی کے اس مرحلے پر ہوں جہاں میں اپنے رشتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں'۔

'چیمپیئنز' کو عامر خان پروڈکشنز، سونی پکچرز انٹرنیشنل پروڈکشنز، انڈیا اور 200 ناٹ آؤٹ پروڈکشنز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کریں گے۔ وہیں عامر خان اگلی بار ریوتی کی "سلام وینکی" میں ایک کیمیو میں نظر آئیں گے، جس میں کاجول مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Salaam Venky Trailer Out کاجول کی نئی فلم 'سلام وینکی' کا ٹریلر ریلیز، عامر خان کی بھی جھلک نظر آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.