ETV Bharat / entertainment

Cannes 2023: سارہ علی خان اور مانوشی چھلر کانز فلم فیسٹیول میں پہلا قدم رکھنے کے لیے فرانس روانہ - کانز فلم فیسٹیول میں مانوشی چھلر کا ڈیبیو

اداکارہ سارہ علی خان اور مانوشی چھلر کانز فلم فیسٹیول 2023 کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ دونوں اداکاراؤں کو پیر کی رات فلمی میلے کے لیے فرانس روانہ ہونے سے پہلے ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ کانز میں پہلی بار شرکت کرنے والی بالی ووڈ اداکاراؤں کی فہرست میں انوشکا شرما کا بھی نام شامل ہیں۔

سارہ علی خان اور مانوشی چھلر کانز فلم فیسٹیول میں پہلا قدم رکھنے کے لیے فرانس روانہ

author img

By

Published : May 16, 2023, 12:22 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ان بھارتی مشہور شخصیات میں شامل ہیں جو اس سال کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔ پٹودی خاندان کی بیٹی اس سال کانز میں ڈیبیو کریں گی اور اسی طرح سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر بھی پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں چار چاند لگاتی نظر آئیں گی۔ دونوں اداکاراؤں کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا جب وہ فرانس کے لیے روانہ ہوئیں۔ وہیں دیگر بالی ووڈ اداکار وجے ورما اور اروشی روتیلا پہلے ہی فرانسیسی رویرا پہنچ چکے ہیں۔ سارہ اور مانوشی کو پیر کی رات ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا جب وہ 76ویں کانز فلم فیسٹیول کے لیے جارہی تھیں جو آج 16 مئی سے شروع ہوگا اور 27 مئی تک جاری رہے گا۔

دونوں اداکاراؤں کو ایک آرام دہ لباس میں دیکھا گیا۔ سارہ نے اپنے ایئرپورٹ لک کے لیے ایک سیاہ جیکٹ اور پتلی ڈینم کا انتخاب کیا، اداکارہ اس لباس میں کافی اسٹائلش نظر آئیں۔ دوسری جانب مانوشی کو سفید ٹینک ٹاپ میں دیکھا گیا اور اس کے ساتھ انہوں نے ہائی ویسٹ جینز پہن رکھی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ اور مانوشی چھلر کے علاوہ انوشکا شرما بھی اس سال کانز میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب انوشکا کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم ساز گنیت مونگا، اداکارہ ایشا گپتا، کنگابم ٹومبا اور سوشل میڈیا اسٹار ڈولی سنگھ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کانز میں گزشتہ کئی برسوں سے شرکت کرنے والی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن بھی اس سال فلم فیسٹیول میں دوبارہ قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:Cannes 2023: بھارتی مشہور شخصیات سے لے کر فلموں تک جنہوں نے چھہترویں کانز فلم فیسٹیول میں جگہ بنائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.