ETV Bharat / entertainment

Critics Choice Awards 2023: آر آر آر نے گولڈن گلوب کے بعد دو کریٹکس چوائس ایوارڈز اپنے نام کیے - کریٹکس چوائس ایوارڈ 2023

گزشتہ سال کی مقبول ترین فلم آر آر آر کو بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا سے خوب پیار مل رہا ہے۔ فلمساز راجامولی کی شاندار فلم 'آر آر آر' نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے کے بعد اب بہترین غیرملکی زبان کی فلم کا کرٹیکس چوائس ایوارڈ جیتا ہے۔ Critics Choice Awards 2023

آر آر آر نے گولڈن گلوب کے بعد کریٹکس چوائس ایوارڈ اپنے نام کیا

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 9:48 AM IST

Updated : Jan 16, 2023, 5:10 PM IST

حیدرآباد: فلمساز ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر دنیا بھر سے پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ رواں سال گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی شاندار فلم 'آر آر آر' نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر تیلگو فلم آر آر آر نے 28ویں کریٹکس چوائس ایوارڈز میں دوہری جیت درج کی ہے۔ فلم نے رام چرن اور جونیئر این ٹی آر پر فلمایا گیا نغمہ ناٹو ناٹو کے لیے بہترین نغمہ اور بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا کریٹکس چوائس ایوارڈ جیتا تھا۔

کریٹکس چوائس ایوارڈ کے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم(بیسٹ فورین لینگوج فلم) کے زمرے میں آر آر آر نے جیت حاصل کی ہے۔ وہیں فلم کے نغمہ ناٹو ناٹو نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کرنے کے بعد بہترین نغمہ کا کریٹکس چوائس ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ ایوارڈ جیتنے کے بعد آر آر آر کے ٹویٹر ہینڈل نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ناٹو ناٹو نے ایک بار پھر۔۔یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی کہ ہم نے بہترین گانے کا کریٹکس چوائس ایوارڈ جیتا ہے'۔28ویں کریٹکس چوائس ایوارڈز کی جانب سے بھی کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ' آر آر آر کی کاسٹ اور عملے کو مبارک ہو۔ فلم نے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا کریٹکس ایوارڈ جیتا ہے۔ اس زمرے میں آر آر آر کا مقابلہ آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، آرجنٹینا 1985، بارڈو، فالس کرونیکلس آف اے ہینڈفلم آف تروتھس، کلوز اور ڈیزیشن ٹو لیو سے تھا۔

آر آر آر میں جونیئر این ٹی آر، رام چرن، اجے دیوگن، عالیہ بھٹ، شریا سرن، سموتھیراکانی، رے اسٹیونسن، ایلیسن ڈوڈی اور اولیویا مورس جیسے اداکاروں نے کام کیا ہے۔ یہ فلم دو حقیقی زندگی کے بھارتی انقلابیوں الوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم پر مبنی ہے حالانکہ فلم کی کہانی مکمل طور پر تصوراتی ہے۔ یہ فلم 25 مارچ 2022 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ 550 کروڑ ($72 ملین) کے بجٹ سے بنائی گئی یہ اب تک کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلم ہے۔ فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 240 کروڑ (30 ملین امریکی ڈالر) کی کمائی کی۔ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس نے ریلیز کے پہلے دن اتنی کمائی کی ہو۔ اس فلم نے ایک ہندوستانی فلم کے طور پر کئی رعالمی باکس آفس ریکارڈز توڑے۔ یہ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم ہے، وہیں یہ دنیا بھر میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیلگو فلم بن گئی۔

مزید پڑھیں:Naatu Naatu Wins Golden Globes 2023 ناٹو ناٹو نغمہ نے کی گولڈن گلوبز میں تاریخ رقم

Last Updated : Jan 16, 2023, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.