ETV Bharat / entertainment

Tunisha Sharma death case شیزان خان کی پولیس تحویل میں دو دن کی توسیع - تونیشا شرما موت معاملے کے ملزم

تونیشا شرما خودکشی معاملے میں عدالت نے ملزم شیزان خان کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ تونیشا ہفتے کے روز اپنے ٹی وی شو علی بابا - داستانِ کابل کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں۔ Tunisha Sharma death case

شیزان خان کی پولیس تحویل میں دو دن کی توسیع

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 4:41 PM IST

تونیشا شرما موت معاملے میں ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ بدھ کے روز عدالت نے ملزم شیزان خان کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ وسائی عدالت نے شیزان کے پولیس حراست میں دو دن کی توسیع کا حکم دیا ہے۔ اداکار اب جمعہ یعنی 30 دسمبر تک پولیس تحویل میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ٹی وی شو علی بابا داستان کال کے سیٹ پر تونیشا شرما کو مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد اتوار کے روز مہاراشٹر کے وسائی کی ایک عدالت نے شیزان کو چار دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔ Tunisha Sharma death case

تونیشا کی موت کے ایک دن بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ اور شو کے ساتھی اداکار شیزان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تونیشا کی موت سے 15 دن قبل شیزان نے ان سے بریک اپ کرلیا تھا۔

وہیں منگل کے روز تونیشا کے مداحوں، رشتہ داروں اور ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ممبئی کے میرا روڈ میں واقع شمشان گھاٹ میں 20 سالہ اداکارہ کو نم آنسوؤں کے ساتھ الوداع کہا۔ وشال جیٹھوا، اشنور کور، اونیت کور، اور شیوین نارنگ سمیت مشہور شخصیات نے تونیشا کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

والیو پولیس نے بدھ کو شیزان کے واٹس ایپ چیٹس اور ریکارڈنگز کو بازیافت کیا۔ پولیس نے کہا کہ انہیں دونوں کے درمیان ہوئی ٹیکسٹ چیٹس میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی ہے ۔ دونوں کے درمیان کھانے اور صحت کے حوالے سے باقاعدہ بات چیت ہوتی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ وہ تونیشا کے اہل خانہ سے ان کے ڈپریشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی اور ان کی والدہ کا بیان بھی ایک بار پھر ریکارڈ کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تونیشا کے موبائل فون کو بھی ابھی چیک کرنا باقی ہے کیونکہ وہ اسے ابھی تک ان لاک نہیں کرسکے ہیں۔

شیزان کے حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ وہ 'اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا تھا، اسی لیے انہوں نے اداکار سے رشتہ توڑ لیا تھا۔ وہیں والیو پولیس نے شیزان کی "خفیہ گرل فرینڈ" کی بھی شناخت کر لی ہے اور جلد ہی اس سے پوچھ گچھ اور بیان ریکارڈ کرے گی۔

شیزان کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کی گئی چیٹس کو دوبارہ حاصل کرنے اور ان کے شو علی بابا - داستانِ کابل کے سیٹ پر ہونے والے شوٹ کا ڈی وی آر بھی اپنے قبضے میں لینے کا امکان ہے تاکہ اسے پڑھ کر کیس کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

منگل کو والیو پولس نے بتایا کہ انہوں نے تونیشا کی موت کے سلسلے میں اب تک 18 لوگوں کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ وہیں اداکارہ کے ساتھی اداکار پارتھ کو بھی دوسری بار اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا۔

مزید پڑھیں: Tunisha Sharma Death Case شیزان خان کی بہنوں نے کہا 'ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.