ETV Bharat / entertainment

Vijay Sethupathi to Play Villain in Jawan: شاہ رخ خان کی فلم'جوان' میں وجے سیتھوپی کی انٹری - فلم جوان میں وجے سیتھوپتی

فلم جوان میں جنوبی ہند فلموں کے اداکار وجے سیتھوپتی شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وجے سیتھوپتی اس فلم میں منفی کردار ادا کرنے والے ہیں۔Vijay Sethupathi to Play Villain in Jawan

شاہ رخ خان کی فلم'جوان' مییں وجے سیتھوپی کی انٹری

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 1:53 PM IST

حیدرآباد: شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ فلم 'جوان' میں شاہ رخ خان سے دو دو ہاتھ کرتے ہوئے مضبوط اداکار وجے سیتھوپتی کو وِلن کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ وجے اس ماہ کے آخر تک چنئی میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ یہ فلم 2 جون 2023 کو ریلیز ہو رہی ہے۔Vijay Sethupathi to Play Villain in Jawan

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سے یہ بحث عام تھی کہ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' میں ایک مضبوط وِلن کی تلاش ہے اور فلم کے ہدایتکار ارون کمار عرف ایٹلی کی یہ تلاش وجے پر ختم ہو گئی ہے۔

پچھلے کچھ دنوں سے افواہ تھی کہ اس کردار کے لیے وجے سیتھوپتی کا نام سامنے آ رہا ہے لیکن اب میڈیا رپورٹس سے لگتا ہے کہ یہ خبر سچ ہے۔ آپ کو بتا دیں، وجے پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ وہیں شاہ رخ خان بھی وجے کے ساتھ کام کرنے کے منتظر تھے اور انہوں نے وجے کی اداکاری کی تعریف بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو ریلیز ہونے والی فلم جوان کی لیڈ اداکارہ نینتارا کی شادی میں شاہ رخ، فلم ڈائریکٹر ایٹلی اور وجے سیتھوپتی بھی نظر آئے تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ وجے ان دنوں کترینہ کیف کے ساتھ فلم 'میری کرسمس' کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور کترینہ کیف نے سیٹ سے کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ وجے آخری بار کمل ہاسن کی فلم وکرم میں نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں:فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ اور کون اداکار نظر آنے والے ہیں، دیکھیں تصویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.