ETV Bharat / entertainment

Cobra Trimmed By 20 mins ریلیز کے ایک دن بعد فلم کوبرا کے مناظر کیوں کٹ کیے گئے - چیان وکرم کی فلم کوبرا

بدھ کو ریلیز ہوئی فلم ' کوبرا' کو فلمی شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے لیکن فلم کا دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے شائقین نے اسے فلم کے لیے برا قرار دیا ہے۔ Cobra Trimmed By 20 mins

ریلیز کے ایک دن بعد فلم کوبرا کے مناظر کیوں کٹ کیے گئے

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 4:12 PM IST

تمل اداکار چیان وکرم کی انتہائی متوقع فلم 'کوبرا' 31 اگست کو سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ اگرچہ فلم کو شائقین کی طرف سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، لیکن بہت سے شائقین کا کہنا ہے کہ فلم کافی لمبی ہے اور یہی اس فلم کا مائنس پوائنٹ بھی ہے۔ کئی فلمی شائقین کی جانب سے یہ تبصرہ کیے جانے کے بعد اب ایسا لگتا ہے فلم کے میکرز نے لوگوں کی بات سن لی ہے اور اب انہوں نے کچھ فلم سے کچھ مناظر ہٹاکر اسے 20 منٹ کم کردیا ہے۔Cobra Trimmed By 20 mins

کوبرا کے میکرز نے ٹویٹر پر اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ' انہوں نے ریلیز کے ایک دن بعد کوبرا کے 20 منٹ کے کچھ مناظر کاٹ کر اسے مختصر کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم کا نیا ورژن آج شام سے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا۔ انہوں نے ایک نوٹ شیئر کیا ہے، جس میں لکھا ہے، 'کوبرا کو اب 20 منٹ کم کردیا گیا ہے، جیسا کہ فلمی شائقین، میڈیا کے دوستوں، ڈسٹریبیوٹرز اور ایگزیبیہیٹرز نے تجویز کی ہے۔ آج شام سے تمام اسکرینوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا، دیکھیں اور فلم کو سپورٹ کریں'۔

کوبرا نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر اچھی کمائی ہے۔ فلم نے بدھ کے روز بھارت میں تقریبا 18 کروڑ روپے کمائی۔ فلم نے تمل ناڈو میں تقریبا 9.25-9.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

اجے گناموتھو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم کوبرا میں سری ندھی شیٹی نے چیان وکرم کے مدمقابل نظر آئی ہیں۔ اس کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی اس فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.