ETV Bharat / entertainment

Chunky Panday on Ananya relationship rumours: اننیا اور آدتیہ کی ڈیٹنگ افواہوں پر چنکی پانڈے کا ردعمل - اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی ڈیٹنگ افواہ

چنکی پانڈے نے اپنی بیٹی اننیا پانڈے کی اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ رشتے پر آنے والی خبروں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹیوں کو ڈیٹ کرنے والے لڑکوں کے لیے ان کی کیا شرط ہے۔

اننیا اور آدتیہ کی ڈیٹنگ افواہوں پر چنکی پانڈے کا ردعمل

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 3:46 PM IST

حیدرآباد: چنکی پانڈے مشہور اداکار اننیا پانڈے کے والد ہیں، جو خود بھی بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹی اننیا اور اداکار آدتیہ رائے کپور کے رشتے سے متعلق آرہی افواہوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران چنکی نے بتایا کہ اس طرح کی افواہوں کا گردش کرنا فلم انڈسٹری میں ایک عام بات ہے اور جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس طرح کی افواہیں ہوتی ہیں اور یہ مشہور شخصیات کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ Chunky Panday on Ananya relationship rumours

جب اننیا کی آدتیہ کے ساتھ کیمسٹری کے بارے میں پوچھا گیا تب چنکی نے اننیا کے ساتھ کام کرنے والے تمام ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی بیٹی کی کیمسٹری کی تعریف کی۔ انہوں نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں ٹائیگر شراف اور پتی، پتنی اور وہ میں کارتک آرین کے ساتھ اننیا کی کیمسٹری کے بارے میں کہا۔ اننیا کے ساتھ وہ سب شاندار لگ رہے تھے۔ انہوں نے اننیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اننیا کا اس انڈسٹری میں شاندار سفر رہا ہے اور وہ اپنے ہر ساتھی اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہے۔

چنکی پانڈے نے مزاحیہ انداز میں انکشاف کیا کہ انہیں اپنی بیٹیوں کے کسی بوائے فرینڈ کو انکار کرنے کی ضرورت نہیں محسوس ہوئی کیونکہ ان کی بیٹیاں خود اس بارے میں کافی متحاط ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی دونوں بیٹیوں اننیا اور رائسا کو مشورہ دیا ہے کہ ان کا ساتھی مجھ (چنکی ) سے بہتر ہونا چاہیے۔

اننیا اور آدتیہ کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب پرتگال کے شہر لزبن میں دونوں کی ایک ساتھ وقت گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئیں۔ جہاں تک ان کی فلمی کرئیر کا تعلق ہے تو اننیا کو آخری بار وجے دیور کونڈا کے ساتھ فلم لائیگر میں دیکھا گیا تھا اور وہ آیوشمان کھرانہ کے ساتھ ڈریم گرل کی سیکوئل میں جلد نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وو وکرمادتیہ موٹوانے کے کنٹرولر میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ آدتیہ رائے کپور کو آخری بار ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سیریز پر دی نائٹ مینیجر میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Aditya Roy Kapur on his viral holiday pic اننیا پانڈے کے ساتھ وائرل ہوئی تصاویر پر آدتیہ رائے کپور کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.