ETV Bharat / entertainment

Godfather Teaser Release: چرنجیوی اور سلمان خان کی فلم 'گاڈ فادر' کا ٹیزر ریلیز - گاڈفادر ٹیزر ریلیز

ساؤتھ کے میگا اسٹار چرنجیوی اور بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم 'گاڈ فادر' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ Godfather Teaser Release

چرنجیوی اور سلمان خان کی فلم 'گاڈ فادر' کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 11:03 AM IST

حیدرآباد: ٹالی ووڈ میگا اسٹار چرنجیوی اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم 'گاڈ فادر' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ یہ ٹیزر چرنجیوی کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں سلمان اور چرنجیوی ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں چرنجیوی اور سلمان کے علاوہ ساؤتھ کی سپر ہٹ اداکارہ نینتارا بھی مرکزی کردار میں ہوں گی۔ ٹیزر میں اداکارہ کی زبردست جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Godfather Teaser Release

فلم 'گاڈ فادر' کے ٹیزر میں چرنجیوی زبردست ایکشن کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ٹیزر میں سلمان خان کی بھی جھلک دیکھنے کو ملی ہےسلمان خان فلم میں چرنجیوی کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں مشکلات سے بچاتے نظر آئیں گے۔ ٹیزر میں نینتارا بھی نظر آرہی ہیں جس میں وہ یہ کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ ' چاہے کوئی بھی آئے فرق نہیں پڑتا، لیکن وہ نہیں آنا چاہیے'۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

نینتارا کے یہ بولنے کے بعد چرنجیوی کی شاندار انٹری ہوتی ہے، جسے دیکھ کر عوام خوشی سے جھومنے لگتی ہے۔ ٹیزر میں چرنجیوی اپنے ایکشن موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد سلمان خان کی ٹیزر میں زور دار انٹری ہوتی ہے۔

ٹیزر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر ساؤتھ کی فلم بالی ووڈ پر چھا جانے والی ہے۔ یہ فلم کتنی بڑی ہٹ ثابت ہو سکتی ہے اس کا تصور ابھی نہیں کیا جا سکتا۔ فلم کی ریلیز کی بات کریں تو 'گاڈ فادر' 5 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

فلم کے ہدایت کار موہن راجہ ہیں۔ وہیں سلمان خان بھی جلد ہی 'ٹائیگر 3' اور 'کبھی عید کبھی دیوالی' میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Bigg Boss 16: کیا بگ باس 16 میں سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی لے لیں گے؟ جانئیے حقیقت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.