ETV Bharat / entertainment

Allu Arjun's 41st birthday : اللو ارجن نے اہلیہ سنیہا کے ساتھ اپنی 41 ویں سالگرہ منائی، دیکھیں یہ تصویر - اللو ارجن اور سنیہا ریڈی

اللو ارجن نے اپنی 41 ویں سالگرہ اپنی اہلیہ سنیہا ریڈی کے ساتھ منائی۔ سنیہا کی جانب سے اداکار کی سالگرہ تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد وہ انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

اللو ارجن نے اہلیہ سنیہا کے ساتھ اپنی 41 ویں سالگرہ منائی، دیکھیں یہ تصویر

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 3:03 PM IST

حیدرآباد: پشپا کے اداکار اللو ارجن آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منارہے ہیں کیونکہ اللور ارجن کی سالگرہ تقریب کی ایک تصویر آن لائن منظر عام پر آئی ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکار نے اپنی 41 ویں سالگرہ اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ منائی ہے۔Allu Arjun's 41st birthday

اللو ارجن نے اہلیہ سنیہا کے ساتھ اپنی 41 ویں سالگرہ منائی

ہفتہ کے روز اللو ارجن کی بیوی اللو سنیہا ریڈی نے اپنے مداحوں کے ساتھ اداکار کی سالگرہ تقریب کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اسٹار کی بیوی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اللو ارجن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اللو ارجن کی 41 ویں سالگرہ تقریب کے لیے ان کی خوبصورت بیوی نے گلابی رنگ کے فلورل لباس کا انتخاب کیا جبکہ اداکار بلیک اینڈ وائٹ پرنٹ شرٹ میں نظر آئے۔

اس تصویر میں اللو ارجن اپنی اہلیہ کے ساتھ مسکراتے ہوئے شاندار پوز دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس تصویر میں ان کا برتھ ڈے کیک بھی نظر آرہا ہے۔ اللو ارجن نے آدھی رات کو اپنی سالگرہ منائی ہے کیونکہ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ان کے موبائل میں وقت 11:59 ہورہا ہے۔ سنیہا نے 'ہیپی برتھ ڈے' اور ہارٹ اسٹیکرز کے ساتھ یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔

اس کے علاوہ اللو ارجن کی پشپا: دی رول سے سامنے آئی شاندار پوسٹر کی لوگ تعریف کر رہے ہیں۔ پشپا کے میکرز نے سیکوئل کے ٹیزر کی ریلیز کے ساتھ اداکار کی سالگرہ کا بھی جشن منایا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز میکرز نے اللو ارجن کا ایک دلچسپ پوسٹر شیئر کیا تھا۔ اس فلم سے اداکار بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری پشپا راج نے کی ہے۔ پشپا: دی رول 2024 کے آخر میں سینما گھروں میں آنے کا امکان ہے۔

اللو ارجن کی سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ایک اور پین انڈیا فلم بھی آرہی ہے۔ میکرز نے ابھی تک اللو ارجن کی فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کی ہے۔ حالانکہ سندیپ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ فلم اینیمل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:Pushpa 2 Teaser Release: اللو ارجن کی سالگرہ سے ایک دن قبل فلم ’پشپا: دی رول‘ کا ٹیزر ریلیز، اداکار کا پہلا پوسٹر بھی جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.