ETV Bharat / entertainment

75th Cannes Film Festival: کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی فلم ' پرتیدوندی' کی اسپیشل اسکریننگ - کانز فلم فیسٹیول 2022

75 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی مقبول ترین فلم 'پراتیدوندی' 1970 کی نمائش کی جائے گی۔ 75th Cannes Film Festival

کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی فلم ' پرتیدوندی' کی اسپیشل اسکریننگ

author img

By

Published : May 5, 2022, 12:17 PM IST

ممبئی: کانز فلم فیسٹیول اس سال اپنا 75 واں ایڈیشن منا رہا ہے اور پہلی بار بھارت کو 'کنٹری آف آنر' کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس لیے اس فیسٹیول میں بھارت کے مشہور ہدایتکار ستیہ جیت رے کی مشہور فلم 'پرتیدوندی' (1970) کو دکھایا جائے گا۔' اس سال کانز کلاسیک سیکشن میں 'پرتیدوندی' کو خصوصی اسکریننگ کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ سنیل گنگوپادھیائے کے اسی نام پر لکھی گئی ایک ناول پر مبنی اس فلم میں ایک پڑھے لکھے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ نامی ایک نوجوان کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے، جسے ملازمت حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Satyajit Ray's Film Pratidwandi Screening at Cannes

کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی فلم ' پرتیدوندی' کی اسپیشل اسکریننگ
کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی فلم ' پرتیدوندی' کی اسپیشل اسکریننگ

اس فلم میں مخصوص تکنیکوں جیسے فوٹو نیگیٹو فلیش بیکس کا استعمال کیا گیا ہے، جس وجہ سے اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر خوب سراہا بھی گیا ہے۔ اس فلم کو سال 1971 میں بہترین ہدایتکاری سمیت تین قومی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔ فلم نے سال 1971 میں شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈ ہیوگو ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی حاصل کی۔ پچھلے سال رے کی پیدائش کی صد سالہ تقریب کے موقع پر این ایف ڈی سی ۔ این ایف اے آئی نے فلموں کو ڈیجیٹل طور پر بحال کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کیا تھا اور پرتیدونڈی اس مقصد کے لیے منتخب ہونے والی پہلی فلم تھی۔

مزید پڑھیں: Cannes 2022: دپیکا پڈوکون کو 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبران کی فہرست میں شامل کیا گیا

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا( این ایف ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر رویندر بھاکر نے کہا کہ "رے نے سنیما کی دنیا میں بہت سی چیزوں میں انقلاب لایا ہے، انہوں نے اپنی فلموں میں ہمیشہ ایک نئی چیز متعارف کی۔ فلم پرتیدوندی میں فوٹو نیگیٹو فلیش بیک جیسی تکنیکوں کا پہلی بار تجربہ کیا گیا۔ نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا ( این ایف اے آئی) نے فلم کے اصلی نیگیٹو کو بحال کرنے کے لیے مستعدی سے کام کیا ہے۔ ہمیں کانز فلم فیسٹیول میں رے کی 'کلکتہ ٹرائیلوجی' کی پہلی نمائش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ سیمابدھا (1971) اور جنا آرانیہ (1976) رے کی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی دو فلمیں تھیں، جو ان کی 'کلکتہ ٹرائیلوجی' کی دوسری فلمیں ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول کا 75 واں ایڈیشن 17 سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.