ETV Bharat / entertainment

Cannes 2022: دپیکا پڈوکون کو 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبران کی فہرست میں شامل کیا گیا - 75 ویں کانز فلم فیسٹیول

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ اداکارہ کو 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Deepika Padukone to be Part of Cannes Jury Member

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 12:41 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو 75 ویں کانز فلم فیسٹیول 2022 کے جج پینل میں شامل کیا گیا ہے اور اب وہ دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول میں بھارت کے نمائندگی کریں گی۔ منگل کی رات کانز فلم فیسٹیول نے جیوری کے ممبران کا اعلان کیا تھا۔ جج پینل کے صدر کی ذمہ داری فرانس کے مشہور اداکار ونسیٹ لنڈن کو دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول 17 مئی سے 28 مئی تک منعقد ہونے والا ہے۔ Deepika Padukone to be Part of Cannes Jury Member

سال 2017 میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ میں قدم رکھنے والی دیپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے مدحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو سانجھا کیا ہے۔ دیپیکا نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اصغر فرہادی، جیف نکولس، ریبیکا ہال، ناؤمی راپاسے، جیسمین ٹرینکا، لیڈی لائی اورجوائکم ٹرائیر کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ فرانسیسی اداکار ونسنٹ لنڈن جیوری کے صدر ہوں گے۔ Deepika at Cannes 2022

کانز فلم فیسٹیول 17 مئی سے شروع ہوگا اور جیوری 28 مئی کو کانز میں ایک گالا تقریب میں اس سال کے فاتحین کا اعلان کرے گی۔ ساتھ ہی 'فیسٹیول دی کانز ' نے بھی باضابطہ طور پر انسٹاگرام اسٹوری پر بھی یہ خبر شیئر کی ہے اور دیپیکا پڈوکون کی جیوری میں شامل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ تنظیم نے لکھا ہے کہ ' 30 سے ​​زائد فلموں میں کام کر چکی بھارت کی تجربہ کار اداکارہ، پروڈیوسر اور سماجی کارکن دیپیکا پڈوکون کو جیوری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ دیپیکا ، مشہور اداکار ون ڈیزل کے ساتھ بھی فلم ٹرپل ایکس میں کام کرچکی ہیں۔

تنظیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ 'وہ ایک پروڈکشن ہاؤس کی مالک بھی ہیں، جس کی شروعات انہوں نے اپنی فلم 'چھپاک' سے کی تھی۔ انہوں نے فلم '83' کو اپنے ہوم بینر تلے پروڈیوس کیا اور ان کی آنے والی فلم 'دی انٹرن' بھی انہی کے بینر تلے بنائی جائے گی، دیپیکا اپنی فلم 'پدماوت' سمیت کئی فلموں کے لیے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں۔ سال 2018 میں اداکارہ نے ذہنی مرض کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک تنظیم بنائی ہے اور حال ہی میں انہیں ٹائم 100 امپیکٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

دیپیکا کی آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ' پٹھان' میں نظر آنے والی ہیں۔ فلم پٹھان آئندہ سال 26 جنوری کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اداکار ریتیک روشن کے ساتھ بھی فلم 'فائٹر' میں نظر آنے والی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.