ETV Bharat / entertainment

Call Me Bae: ورون دھون نے اننیا پانڈے کے پہلے ویب سیریز 'کال می بے' کا ایک مزے دار ویڈیو شیئر کیا - پرائم ویڈیو پر اننیا پانڈے کا سیریز

اننیا پانڈے اپنے پہلے او ٹی ٹی سیریز 'کال می بے' میں ایک فیشنسٹا کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اننیا کے اس سیریز کا اعلان ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے ایک مزے دار ویڈیو کے ساتھ کیا، جسے انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

ورون دھون نے اننیا پانڈے کے پہلے ویب سیریز 'کال می بے' کا ایک مزے دار ویڈیو شیئر کیا

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 12:58 PM IST

حیدرآباد: اسٹریمنگ سروس پرائم ویڈیو نے اپنی آئندہ سیریز 'کال میں بے' کا اعلان کیا ہے، جس میں اداکارہ اننیا پانڈے اہم کردار ادا کریں گی۔ بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کی کہ اننیا کامیڈی سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ سوئی دھاگہ کے اداکار نے اپنے مداحوں کو ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ کرایا۔ Call Me Bae

اس ویڈیو میں اننیا پانڈے ایک فیشنسٹا کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہیں ورون دھون کو فیشن سے متعلق باریک نکات پر ہدایت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دھون نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ' دوستوں، پرائم دنیا کی نئی فیشنسٹا کو خوش آمدید، نئی سیریز کال میں بے کو فی الحال فلمایا جارہا ہے'۔

اس ویڈیو میں گہرائیاں اداکارہ کو مشہور ہالی ووڈ فلم 'دی ڈیول ویرز پراڈا' میں اداکارہ میریل اسٹریپ کے ذریعہ ادا کیا گیا کردار 'مرانڈا پرسٹلی' کی طرح اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ورون کے ذریعہ شیئر کردہ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' بہترین جوڑی اننیا اور ورون دھون'۔

اس سیریز کی کہانی اننیا کے ارد گرد گھومتی ہے جسے زندگی میں پہلی بار اپنے آپ کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس شو کو کولن ڈی کنہا ڈائریکٹ کریں گے اور اسے ہدایتکار کرن جوہر کی دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر میں کرن جوہر، اپوروا مہتا، اور سومن مشرا شامل ہیں۔ ایشیتا موئترا کال می بے کی تخلیق کار ہیں اور انہوں نے ثمینہ موٹلیکر اور روہت نائر کے ساتھ مل کر سیریز لکھی۔ اننیا پانڈے ایک ارب پتی فیشن ڈیزائنر 'بے' کا کردار ادا کرنے والی ہے۔

مزید پڑھیں:اننیا پانڈے نے لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کرکے مداحوں کا دل جیت لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.