ETV Bharat / entertainment

Boycott Adipurush trends ہندو دیوتاؤں کی غلط تصویر کشی پر فلم آدی پروش کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ شروع - ٹویٹر میں آدی پروش کا بائیکاٹ مطالبہ

وی ایف ایکس پر دوبارہ کام کیے جانے کے باوجود فلم آدی پروش ایک بار پھر بائیکاٹ گینگ کے نشانے پر ہے۔ یہ فلم جمعہ کو پورے ہندوستان میں ریلیز ہوئی جس میں بھگوان ہنومان اور راون کی تصویر کشی پر اعتراض ظاہر کیا گیا ہے اور فلم پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ٹویٹر میں فلم آدی پروش کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ شروع

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 2:58 PM IST

Updated : Jun 16, 2023, 3:54 PM IST

حیدرآباد: فلم آدی پروش مختلف وجوہات کی بنا پر ٹویٹر کے ٹرینڈنگ چارٹس میں سرفہرست ہے۔ حالیہ ریلیز فلم کچھ دنوں قبل کریتی سینن اور پربھاس کی کیمسٹری کی وجہ سے سرخیوں میں تھی اب اس فلم پر ' بائیکاٹ' کے بادل چھا گئے ہیں ۔ کریتی سینن، پربھاس اور سیف علی خان کی فلم آدی پروش ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سیف علی خان کے فلم میں روان کے کردار پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔Boycott Adipurush trends

صارفین نے بھگوان رام کی کہانی پر مبنی فلم پر اپنا موقف ظاہر کیا ہے، معاشرے کے ایک بڑے حصے کی جانب سے فلم کو پذیرائی نہیں ملی ہے۔ لوگ روان کی تصویر کشی سے ناراض ہیں۔ شائقین روان کی لمبی داڑھی اور ہیئراسٹائل سے ناراض ہیں۔ وہیں لوگوں کو یہ بات بھی ناگوار گزری ہے کہ بھگوان ہنومان کو لیدر بیلٹ میں دکھایا گیا ہے۔

  • With due respect, here you are slightly wrong, sir.

    The boycott is not because, to stop producers to dare to make hindu theme based movies.

    In the movie, Hanuman Ji is portrayed as a MULLA. Prabhu Shri Ram is wearing leather shoes. Do u think it's legitimate?#BoycottAdipurush pic.twitter.com/vOwA3AOWOh

    — Gudamit 🇮🇳 🚩 (@gudamit) June 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک صارف نے فلم کے ہدایتکار اوم راوت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کب سے راون کے ڈبل ڈیکر سر تھے اور وبھوتی اور تلک کے بغیر مسلم جیسا چہرہ لگ رہا ہے؟ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ آپ نے کون سا رامائن پڑھ کر آدی پروش بنانے کی تحریک لی ہے؟

ایک اور صارف نے لکھ اکہ ' بائیکاٹ آدی پروش، سب کچھ اتنا ڈارک کیوں ہے، وہ چمک وہ پرسکون کہاں ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ ہم ایک بہت ہی ڈارک ورژن دیکھ رہے ہیں۔۔اس کو خوبصورت بنانے کے لیے 600 کروڑ روپے بہت تھے۔ .. میں اس فلم سے گریز کروں گا، پربھاس نے مایوس کردیا'۔

  • टैटू वाला मेघनाथ !
    सर्पों में खेलता हुआ रावण !

    भले ही आज हंसी आ रही है, परन्तु याद रखियेगा OTT पर सालों साल डॉक्युमेंटेड रहेगी यह फिल्म और आने वाली पीढ़ियां देख के अपने इतिहास पर ही मखौल करेंगी !#BoycottAdipurush https://t.co/Hi2MRFftNE pic.twitter.com/h7J6KwuLbg

    — Loomi Modgil (@LoomiModgil) June 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل فلم کے ٹیزر پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ فلم آدی پروش سے متعلق تنازع فلم کے ٹیزر ریلیز کے ساتھ ہی شروع ہوا تھا اور اب یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔ اس سے پہلے اس فلم کو اس کے خراب وی ایف ایکس کی وجہ سے ٹرول کیا گیا تھا۔

وہیں فلم کی ٹیزر پر سرو برہمن مہاسبھا نے اوم راوت کو نوٹس بھیجا تھا اور کہا تھا کہ فلم میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصویر کشی غلط طریقے سے کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی نوٹس میں کہا تھا کہ 'کون سا ہندو بغیر مونچھوں کے داڑھی رکھتا ہے جسے بھگوان ہنومان جی کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم رامائن اور بھگوان رام، ماں سیتا، بھگوان ہنومان کی مکمل اسلامائزیشن ہے۔ یہاں تک کہ سیف علی خان جو اس فلم میں راون کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہ فلم میں تیمور اور خلجی کی طرح نظر آرہے ہیں، فلم ملک میں مذہبی جذبات کو مجروح کر ایک خاص طبقے کے درمیان نفرت پھیلانے جارہی ہے۔اس تصویر کو انٹرنیٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر پھیلایا جارہا ہے جو کہ ہمارے معاشرے اور ملک کے لیے مکمل طور پر نقصان دہ ہے۔ آپ نے ایک ایسی فلم بنائی ہے جس سے کروڑوں ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے'۔

مزید پڑھیں:Adipurush Release Today: سینما گھروں میں فلم آدی پروش کی دھوم، ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

Last Updated : Jun 16, 2023, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.