ETV Bharat / entertainment

Boman Irani on his Pakistani Fan Base: سرحد پار سے ملنے والی محبت میرے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے - پاکستانی عوام بومن ایرانی کو پسند کرتی ہے

اداکار بومن ایرانی نے پاکسانی عوام سے ملنے والی محبت کے بارے میں کہا کہ ' سنیما لوگوں کو متحد کرنا جانتی ہے اور اس کے ذریعہ ہی میں لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لا پاتا ہوں۔ میں جب بھی پاکستان کے لوگوں سے ملاقات کرتا ہوں خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، وہ ہمیشہ میرا بہت پیار سے استقبال کرتے ہیں جس سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے'۔Boman Irani on his Pakistani Fan Base

سرحد پار سے ملنے والی محبت میرے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 10:56 AM IST

اداکار بومن ایرانی کا شمار ہندی سنیما کے مقبول اداکار کے طور پر ہوتا ہے۔ جہاں منا بھائی ایم بی بی ایس میں ہمیں وہ ڈاکٹر استھانا کے کردار میں گداگدتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہیں تھری ایڈیٹس میں 'وائرس' کا سنجیدہ لیکن خوفناک کردار ہمیں ان کا مداح ہونے پر مجبور کردیتا ہے۔ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ان کی چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ لیکن بومن ایرانی کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ملنے والی محبت ان میں امنگ بھردیتی ہے۔Boman Irani on his Pakistani Fan Base

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے ایک انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ سنیما کیسے لوگوں کو جوڑتا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کا حصہ بننے پر شکر گزار ہیں جہاں وہ لوگوں کے ساتھ محبت بانٹ سکتے ہیں اور ان کی مسکراہٹ کی وجہ بن سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں تجربہ کار اداکار نے کہا کہ سینما کا مقصد اتحاد، محبت، پیار اور بھائی چارہ ہے اور اسی لیے یہ لوگوں کو جوڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں سنیما کے علاوہ ایسی کوئی چیز نہیں جانتا جو لوگوں کو اتنا متحد کرتی ہے اور اسی لیے بالی ووڈ پاکستان بھر میں مقبول ہے۔ محبت، پیار اور پذیرائی صرف اچھے پرفارمنس سے نہیں ملتی ہے۔

اداکار نے پاکستان میں ملنے والی محبت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ' یہ صرف اس لیے ممکن ہے کیونکہ ہم لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتے ہیں اور ان کے گھروں اور اسکرین پر اپنائیت لاتے ہیں۔ یہی رنگ، خوش حالی، بھائی چارہ، دوستی اور محبت کا بنیادی اور مرکزی خیال ہے۔جب بھی میں پاکستان کے لوگوں سے ملاقات کرتا ہوں خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، وہ ہمیشہ میرا بہت پیار سے استقبال کرتے ہیں جس سے میرے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

اداکار نے آخر میں کہا کہ ' اگر ان سب چیزوں پر توجہ دی جائے تب منفی خیالات کبھی موجود ہی نہیں رہے گی۔ ان کی مہمان نوازی اور اپنائیت مجھے ہمیشہ متاثر کرتی ہے'۔

واضح رہے کہ بومن ایرانی جلد ہی اونچائی میں امیتابھ بچن اور انوپم کھیر کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.