ممبئی: بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان، تاپسی پنو اور انوشکا شرما نے جمعرات کو انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اس تاریخی فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے کرکٹ میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ خواتین اور مرد کھلاڑیوں کو برابر میچ فیس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔Bolly Celebs on BBCI's Equal Pay
اس نئے نظام کے مطابق اب بھارتی خواتین کرکٹرز کو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 لاکھ روپے، ون ڈے کے لیے 6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے 3 لاکھ روپے بطور فیس ملیں گے، جو ان کے مرد ہم منصبوں کے فیس کے برابر ہوں گے۔ اس سے قبل خواتین کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک ایک لاکھ روپے ملتے تھے جبکہ ٹیسٹ میچ کھنیلنے کے 4 لاکھ روپے ملتے تھے۔
شاہ رخ نے بی سی سی آئی کے اس تاریخی فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ شاہ رخ نے ٹویٹر پر لکھا کہ' کیا شاندار فرنٹ فٹ کا شاٹ مارا ہے۔ کھیل ہمیشہ سے مساوات کی بات کرتا ہے امید کرتا ہوں کہ یہ دوسروں کے لیے راہ ہموار کرے گا'۔
-
What a good front foot shot. Sports being such an equaliser ( in more ways than one ) hoping it will pave the way for others to follow. https://t.co/Ko1pZpWm8z
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">What a good front foot shot. Sports being such an equaliser ( in more ways than one ) hoping it will pave the way for others to follow. https://t.co/Ko1pZpWm8z
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 27, 2022What a good front foot shot. Sports being such an equaliser ( in more ways than one ) hoping it will pave the way for others to follow. https://t.co/Ko1pZpWm8z
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 27, 2022
وہیں پرینکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ہرلین دیول کی بال پکڑتے ہوئے ایک شاندار ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ 'بی سی سی آئی آپ نے بالکل اسی طرح کمال کا کام کیا ہے۔ صنفی مساوات اور تنخواہ کے برابری کو یقینی بنانے کا ایک یادگار فیصلہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے یہ پہلا ہوگا'۔
تاپسی، جنہوں نے 2022 کی فلم "شاباش مٹھو" میں سابق ہندوستانی کپتان میتھالی راج کا کردار ادا کیا تھا، نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) سے اظہار تشکر کیا۔ اداکار نے ٹویٹر پر لکھا کہ'برابری کا کام کرنے کے لیے مساوی تنخواہ حاصل کرنے کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ مثال قائم کرکے دوسروں کی رہنمائی کرنے کے لیے بی سی سی آئی کا شکریہ'۔
-
A huge step towards equal pay for equal work. Thank you BCCI for leading with example 👏🏾
— taapsee pannu (@taapsee) October 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">A huge step towards equal pay for equal work. Thank you BCCI for leading with example 👏🏾
— taapsee pannu (@taapsee) October 27, 2022A huge step towards equal pay for equal work. Thank you BCCI for leading with example 👏🏾
— taapsee pannu (@taapsee) October 27, 2022
انسٹاگرام اسٹوریز پر اداکارہ انوشکا شرما نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور تین تالیاں والے ایموجیز کے ساتھ پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ اداکارہ اپنی آئندہ فلم چکڑا ایکسپریس میں سابق تیز گیند باز جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔
اکشے کمار نے بھی بی سی سی آئی کے اس قدم کی تعریف کی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'یہ بالکل شاندار فیصلہ ہے، یہ ہماری خواتین کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ کرکٹ کو اپنانے میں مدد فراہم کرے گا'۔
-
दिल ख़ुश हो गया यह पढ़ कर. छा गए @BCCI @JayShah ! It’s an absolutely brilliant decision, will go a long way in making our women players take up professional cricket. 👏🏻👏🏻👏🏻 https://t.co/4CyoESa0D2
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">दिल ख़ुश हो गया यह पढ़ कर. छा गए @BCCI @JayShah ! It’s an absolutely brilliant decision, will go a long way in making our women players take up professional cricket. 👏🏻👏🏻👏🏻 https://t.co/4CyoESa0D2
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 27, 2022दिल ख़ुश हो गया यह पढ़ कर. छा गए @BCCI @JayShah ! It’s an absolutely brilliant decision, will go a long way in making our women players take up professional cricket. 👏🏻👏🏻👏🏻 https://t.co/4CyoESa0D2
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 27, 2022
جہاں ابھیشیک بچن نے 'بہت خوب، شاباش بی سی سی آئی کا ٹویٹ کیا ہے، وہیں فلمساز اونیر نے ٹویٹر پر اس فیصلے کے حوالے سے ایک خبر کا لنک شیئر کیا اور ہندوستانی فلم برادری سے اس طرح کا قدم اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نےٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' لاجواب، اب امید ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اس سے سبق لے گی'۔
-
Brilliant. Well done @BCCI 👏🏽👏🏽👏🏽 https://t.co/ym1tU3ntQW
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) October 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Brilliant. Well done @BCCI 👏🏽👏🏽👏🏽 https://t.co/ym1tU3ntQW
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) October 27, 2022Brilliant. Well done @BCCI 👏🏽👏🏽👏🏽 https://t.co/ym1tU3ntQW
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) October 27, 2022
حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ٹیم نے اس سال کے شروع میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ میں ملک کا پہلا چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ بی سی سی آئی کی آخری سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں کرکٹ بورڈ نے خواتین کے پہلے آئی پی ایل کا بھی اعلان کیا، جو اگلے سال ہونے والا ہے۔
رواں سال کے ابتداء میں نیوزی لینڈ کرکٹ (NZC) نے ملک کی کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت خواتین کرکٹرز کو مرد کھلاڑیوں کے برابر فیس دینے کی بات کہی گئی تھی، وہیں کرکٹ آسٹریلیا (CA) بھی صنفی اختلاف کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ . اس طرح بھارت بین الاقوامی کرکٹ میں مساوی تنخواہ کو نافذ کرنے والا دوسرا ملک بن گیا۔
مزید پڑھیں: Pay Equity بی سی سی آئی کا خواتین اورمرد کرکٹرز کو مساوی تنخواہ دینے کا فیصلہ