ETV Bharat / entertainment

Mahendra Kapoor Death Anniversary: مہندر کپور نے رومانوی نغموں سے ناظرین کے دلوں میں منفرد شناخت بنائی - مہیندر کپور کی برسی

بھارتی سنیما کو میرے دیش کی دھرتی سونا اگلے اور چلو ایک بار پھر سے اجنبی بن جائیں جیسے مشہور نغمہ کو اپنی آواز دینے والے مہندر کپور کی برسی ہے۔ اس موقع پر ان کی گلوکاری کے سفر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ Mahendra Kapoor Death Anniversary

مہندر کپور نے رومانوی نغموں سے ناظرین کے دلوں میں منفرد شناخت بنائی

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 9:55 AM IST

بالی ووڈ میں مہندر کپور کا نام ایک ایسے گلوکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً پانچ دہائیوں تک اپنے رومانوی نغموں سے ناظرین کے دلوں میں اپنی انفرادی شناخت بنائی ہے۔ مہندر کپور کی پیدائش 9 جنوری 1934 کو امرتسر میں ہوئی تھی۔ بچپن سے ہی ان کا رجحان موسیقی کی جانب تھا۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حسن لال ۔ بھگت رام ، استاد نیاز احمد خان، استادعبدالرحمان خان اور پنڈت تلسی داس شرما سے حاصل کی۔Mahendra Kapoor Death Anniversary

مہندر کپور گلوکار محمد رفیع سے کافی متاثر تھے اور وہ انہی کی طرح گلوکار بننا چاہتے تھے۔ اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ ممبئی آگئے۔ سال 1958 میں انہوں نے وی شانتا رام کی فلم ’نورنگ‘ میں سی رام چندر کی موسیقی میں ’’آدھا ہے چندرما رات آدھی‘‘ سے بطور گلوکار اپنی شناخت قائم کی ۔ اس کے بعد مہندر کپور نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک نغمہ گاکر ناظرین کو مسحور کردیا۔ مہندر کپور اپنے فلمی کیرئیر میں تین مرتبہ سرفہرست گلوکار کے فلم فیئر ایوار ڈ سے نوازے گئے۔ سال 1967 میں آئی فلم ’اپکار‘ کا نغمہ ’میرے دیش کی دھرتی سونا اگلے‘ کے لئے انہیں سرفہرست پلے بیک سنگر کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا اور 1972 میں وہ پدم شری اعزاز سے سرفراز کئے گئے۔

مہندر کپور کو سب سے پہلے 1963 میں فلم گمراہ میں ’چلو ایک بار پھر سے اجنبی بن جائیں‘ نغمہ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔ اس کے بعد 1967 میں فلم ’ہمراز‘ کےنغمہ ’نیلے گگن کے تلے‘ اور سال 1974 میں فلم روٹی کپڑا اور مکان کا گانا ’اور نہیں بس اور نہیں‘ کے لئے سرفہرست گلوکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔ انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ کئی مراٹھی فلموں کے لئے بھی پلے بیک کیا ہے ۔ انہوں نے ٹیلیویژن کے مشہور سیریل ’مہابھارت‘ کا ٹائٹل نغمہ بھی گایا تھا۔ اپنی شیریں آواز سے سامعین کے دلوں میں خاص شناخت بنانے والے مہندر کپور 27 ستمبر 2008 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.