ETV Bharat / entertainment

Actresses Married to Politicians بالی ووڈ حسیناؤں کا سیاست دانوں کے دلوں پر راج - سوارا بھاسکراورعائشہ ٹاکیہ

بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے سیاست دانوں کے ساتھ سات پھیرے لگائے، زندگی بھر کے لیے اپنے شریک حیات کے طور پرانہیں چن لیا۔ اس فہرست میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے علاوہ سوارا بھاسکراورعائشہ ٹاکیہ بھی شامل ہیں۔

Etv Bharat بالی ووڈ حسیناؤں کا سیاست دانوں کے دلوں پر قبضہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 5:24 PM IST

ممبئی: محبت ہوئی…کیسے ہوئی…جو بھی ہوا…اچھا ہوا... جی ہاں! کہا جاتا ہے کہ عشق و محبت میں کوئی حد اور شرط نہیں ہوتی۔ محبت کسی سے بھی، کہیں بھی ہو سکتی ہے۔ چاہے وہ مختلف پیشے سے تعلق رکھنے والے ہوں یا مختلف مذاہب سے، محبت بس ہو جاتی ہے۔ فلم انڈسٹری کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی شادی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ آج 24 ستمبر دونوں سات پھیرے لگائیں گے اور ایک دوسرے کے شریک حیات بن جائیں گے۔ راگھو کا تعلق سیاست سے ہے جبکہ پرینیتی کا تعلق بالی ووڈ سے ہے۔ اس فہرست میں دیگر مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

غور طلب ہو کہ محبت کی ٹرین کئی بار بالی ووڈ کی سڑکوں پر گئی اور اس ٹرین میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ راگھو چڈھا، سوارا بھاسکر فہد احمد کے علاوہ عائشہ ٹاکیہ فرحان اعظمی بھی شامل ہیں۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا بھلے ہی مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہوں، لیکن دونوں بہت اچھے دوست رہے ہیں۔ پرینیتی نے برطانیہ میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں کی ملاقات بھی برطانیہ میں ہوئی تھی۔ پرینیتی نے مانچسٹر بزنس اسکول میں داخلہ لیا اور راگھو نے لندن اسکول آف اکنامکس میں داخلہ لیا۔ دوستی کے بعد دونوں کو فلم کے سیٹ پر پیار ہوگیا اور آج دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا 'جیون ساتھی' چن لیا ہے۔

سوارا بھاسکر اور فہد احمد

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سوارا بھاسکر کا نام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ فہد سماج وادی پارٹی کے لیڈر ہیں۔ ان دونوں کی ملاقات جنوری 2020 میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئی تھی۔ اس دوران دونوں میں دوستی ہوگئی اور جلد ہی یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ سوارا فہد کی شادی 2023 کے پہلے مہینے 6 جنوری میں رجسٹر ہونے کے بعد ہوئی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور اکثر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی ڑھیں:

عائشہ ٹاکیہ اور فرحان اعظمی

سلمان خان کی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کو بھی سیاستدان سے محبت ہوگئی اور فرحان اعظمی سے شادی کرلی۔ خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نے 2009 میں اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا۔ عائشہ کی شادی مہاراشٹر اسمبلی کے رکن ابو عاصم اعظمی کے بیٹے فرحان اعظمی سے ہوئی ہے۔ فرحان نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.