ETV Bharat / entertainment

Bollywood on CSK win IPL: چنئی سپر کنگز کی جیت پر بالی ووڈ شخصیات کا ردعمل

وکی کوشل، سارہ علی خان، ابھیشیک بچن، رنویر سنگھ سے لے کر سونو سود تک کئی بالی ووڈ شخصیات نے آئی پی ایل فائنل میں چنئی سپر کنگز کی گجرات ٹائٹنز کے خلاف جیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : May 30, 2023, 10:10 AM IST

چنئی سپر کنگز کی جیت پر بالی ووڈ شخصیات کا ردعمل

فلم انڈسٹری بھی آئی پی ایل کی جیت کے جشن میں شامل ہوگئی ہے۔ پیر کے روز چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل فائنل میں شکست دے دی۔ جبکہ وہ کی کوشل اور سارہ علی خان نے احمدآباد اسٹیڈیم میں اس شاندار جیت کے گواہ بنے۔ اس کے علاوہ رنویر سنگھ، ابھیشیک بچن اور سونو سود نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔Bollywood on CSK win IPL

انسٹاگرام پر وکی کوشل نے ان کی اور سارہ علی خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جب آئی پی ایل فائنل میں سی ایس کے نے گجرات ٹائٹنز کو ہرایا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وکی نے کیپشن میں اپنی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے نغمہ ' پھر اور کیا چاہیے' کے بول بھی لکھے۔ انہوں نے لکھاکہ ' بدلے تیرے ماہی۔۔لیکے جو کوئی ساری، دنیا بھی دیدے اگر۔۔ تو کسے دنیا چاہیے!!! ماہی جیت گیا!!! جڈو تم راک اسٹار ہو!!! کیا میچ رہا! جی ٹی… ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم، واضح طور پر یہ گیم حقیقی فاتح رہا'۔

سارہ نے اسی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا اور لکھا، "کیا میچ رہا! میچ کے آخری گیند تک! رویندر جڈیجا لیجینڈ ہے اور دھونی سر کے لیے بہت سارا پیار'۔

رنویر سنگھ نے چنئی سپر کنگز کی کئی جشن منانے والی تصویریں شیئر کیں اور ٹویٹ کیا کہ 'رویندر سنگھ جڈیجا۔۔۔۔۔او مائی گاڈ'۔ ایک اور ٹویٹ میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے مزید کہا کہ' ہاردک کی جادوئی قیادت، اس ٹیم کی لڑائی اور طاقت، شکست خوردہ لیکن ہر طرح سے بہادر'۔

ابھیشیک بچن نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو مبارکباد دی۔ مبارک ہو چنئی کیا فائنل رہا۔ گجرات ٹائٹنز کے لیے ہمدردی ٹیم نے اچھا کھیلا'۔

رتیش دیش مکھ نے ٹویٹر پر ایم ایس دھونی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مبارک ہو۔ واقعی ایک چیمپئنز اننگز۔ گجرات ٹائٹنز کیا ٹیم ہے … ہم کرکٹ کے شائقین کے لیے بہترین منظر۔ ایک لاجواب سیزن کا بہترین فائنزل'۔ یک اور ٹویٹ میں انہوں نے سی ایس کے کے رویندر جڈیجا کی ایک تصویر شیئر کی اور اس کا کیپشن دیا کہ 'پریوں کی کہانی ختم۔۔ آپ کو سلام'۔

سونو سود نے ٹویٹر پر ایم ایس دھونی کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ان کے اور ان کی ٹیم کے لیے لکھا کہ اس شاندار جیت کے لیے مبارک ہو میرے بھائی دھونی، جڈیجا اور چنئی کی پوری ٹیم کو، گجرات ٹائٹنز نے اچھا کھیلا'۔

مزید پڑھیں:IPL 2023 Final گجرات کو شکست دے کر چنئی پانچویں مرتبہ چیمپئن بنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.