حیدرآباد: اسٹینڈاپ کامیڈین اور لاک اپ شو کے فاتح منور فاروقی کا شو ایک بار پھر تنازعہ کی زد میں آگیا ہے۔ حال ہی میں تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں کامیڈین کا ایک شو ہونے والا ہے، لیکن بھارتی جنتا پارٹی اور بھارتی جنتا یووا مورچہ کے لیڈروں کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی ہے۔Munawar Farooqui show in Hyderabad
![حیدرآباد میں ایک بار پھر منور فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کی کوشش](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/tg_hyd_24_19_munawar_show_av4_3181326_1908digital_1660896194_635_1908newsroom_1660898174_800.jpg)
اطلاع کے مطابق منور فاروقی 20 اگست کو حیدرآباد کے شپلا رمم میں ایک شو کرنے والے ہیں۔ لیکن بی جے پی اور یووا مورچہ نے شو کے منتظمین کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ کامیڈین کا شو منعقد کرتے ہیں تو وہ لوگ یقینی طور پر شو کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ وہیں اطلاع کے مطابق تلنگانہ پولیس نے بھی منور کو شو کی اجازت نہیں دی ہے۔
وہیں شو کے آرگنائز نے منور کے شو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منور کے شو کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے شلپا رمم میں ہونے والے شو کی جگہ کی ادائیگی نہیں کی ہے کیونکہ وہ ابھی سوچ رہے ہیں کہ شو کو منعقد کرنا چاہیے یا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی بھارتی جنتا پارٹی نے منور کے شو کی مخالفت کی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال بی جے پی کی میئر مالنی گوڑ کے بیٹے اکلویہ گوڑ نے فاروقی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت میں انہوں نے کہا کہ فاروقی نے ہندو دیوی دیوتاؤں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ایک مزاحیہ شو کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے منور کے شو مسلسل منسوخ کیے جارہے ہیں۔