حیدرآباد: بالی ووڈ کے خوبصورت جوڑی میں سے ایک بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور 12 نومبر کو والدین بن گئے۔ اس جوڑے کے گھر میں شادی کے چھ سال بعد خوشی آئی ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام دیوی باسو سنگھ گروور رکھا ہے۔ دونوں والدین بننے کی خوشی سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایسے میں بپاشا نے مداحوں کے ساتھ دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے دل کی بات بتائی ہے۔ Bipasha Basu Shares pics
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
پہلی تصویر میں بپاشا اور کرن بہت اچھے اور خوبصورت انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں اس جوڑے کی خوبصورتی دیکھی جا رہی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بپاشا نے شوہر کرن کے لیے بہت اچھی بات لکھی ہے۔ بپاشا نے لکھا، 'ہمیشہ میرا نمبر 1 میرا پیار'۔
اس کے ساتھ ہی بپاشا نے جو دوسری تصویر شیئر کی ہے، اس کے سامنے دنیا کی تمام تصویریں دھندلا سکتی ہیں۔ اس تصویر میں ماں بیٹی کا پیار نظر آ رہا ہے۔ اس تصویر میں بپاشا کی بیٹی نے ان کا انگوٹھا پکڑ رکھا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ بپاشا نے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا تاہم بیک گراؤنڈ میں انگریزی نغمہ ' یو آر مائی سن شائن' چل رہا ہے۔
کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو کی پہلی ملاقات سال 2015 میں ان کی فلم الون کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ شوٹنگ کے دوران ہی ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی تھی۔ جوڑے کے درمیان قربتیں بڑھیں اور سال 2016 میں دونوں نے شادی کرلی۔