حیدرآباد: اداکار بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے بالآخر اپنی بیٹی دیوی کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کردیا۔ بدھ کی رات بپاشا نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ اس تصاویر میں دیوی مسکراتی ہوئی بے حد پیاری لگ رہی ہیں۔Bipasha Basu reveals daughter's Face
تصویریں شیئر کرتے ہوئے بپاشا نے لکھا کہ 'ہیلو ورلڈ۔۔۔ میں دیوی ،دیوی باسو سنگھ گروور ہوں'۔ دیوی نے اپنی پیاری مسکراہٹ سے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا ہے۔ دیوی پر پیار کی بارش کرتے ہوئے اداکارہ کاجل اگروال نے تبصرہ کیا کہ 'سب سے پیاری چھوٹی بچی۔۔چھوٹی دیوی کو پیار اور دعائیں'۔ اداکارہ دیا مرزا نے لکھا کہ ' خدا آپ کو خوش رکھے دیوی۔ میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور آپ کو گود میں لینے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی'۔
- " '="" class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ کتنی خوبصورت ہے۔ خدا آپ کو محبتیں عطا کرے'۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اپنی بیٹی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیا کرتی تھیں لیکن اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھاتی تھیں۔ بپاشا اور کرن نے شادی کے چھ سال بعد گزشتہ سال 12 نومبر کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔
انسٹاگرام پر بپاشا نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ "12.11.2022۔ دیوی باسو سنگھ گروور۔ ہماری ماں کی محبت اور برکتیں جسمانی طور پر اب یہاں موجود ہے اور وہ بے حد روحانی ہے'۔ جوڑے نے گزشتہ سال 16 اگست کو باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ وہاپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ بپاشا اور کرن کی پہلی ملاقات سال 2015 میں بھوشن پٹیل کی فلم 'ایلون' کے سیٹ پر ہوئی تھی، جس میں ان کی پہلی فلم بھی تھی اور یہ جوڑی اپریل 2016 میں ایک سال تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
مزید پڑھیں:Bipasha Basu Shares pics بپاشا باسو نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ پیاری تصاویر شیئر کی