ETV Bharat / entertainment

Bipasha daughter had 2 holes in her heart: بپاشا باسو ہوئی جذباتی، 'میری بیٹی کے دل میں دو سوراخ تھے'

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے حال میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی بیٹی کے دل میں دو سوراخ تھے اور تین ماہ کی چھوٹی عمر میں اس کی چھ گھنٹے کی طویل سرجری ہوئی تھی۔

پاشا باسو ہوئی جذباتی
پاشا باسو ہوئی جذباتی
author img

By

Published : Aug 8, 2023, 2:08 PM IST

اداکارہ بپاشا باسو، جنہوں نے نومبر 2022 میں اپنی بیٹی دیوی کو جنم دیا، اپنی بیٹی کی صحت کے حوالے سے چند چونکادینے والے انکشاف کیے۔ اپنی ساتھی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ایک چیٹ شو میں بپاشا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی دیوی کے دل میں دو سوراخ تھے۔ بپاشا باسو نے چیٹ شو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی کو صرف تین ماہ کی کم عمری میں سرجری سے گزرنا پڑا۔Bipasha daughter had 2 holes in her heart

اداکارہ نیہا دھوپیا سے انسٹاگرام لائیو پر بات کرتے ہوئے بپاشا اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارا سفر کسی بھی عام والدین سے بہت مختلف رہا ہے، میرے چہرے پر جو اس وقت مسکراہٹ ہے یہ اس سفر اس سے کہیں زیادہ مشکل رہا ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ کسی بھی ماں کے ساتھ ایسا ہو۔ ایک نئی ماں کو جب معلوم ہوتا ہے۔۔ مجھے دیوی کی پیدائش کے تیسرے دن معلوم ہوا کہ ہمارا بچہ دل میں دو سوراخوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ میں اس کے بارے میں بات نہیں کروں گی لیکن میں یہ اس لیے شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سی مائیں ہیں، جنہوں نے اس سفر میں میری مدد کی ہے'۔

بپاشا باسو نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی، دیوی کو وی ایس ڈی (وینٹریکولر سیپٹل ڈیفیکٹ) کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ وی ایس ڈی کیا ہوتا ہے۔ ہمارے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا۔ہم نے اپنے گھر والوں کے ساتھ اس پر بات نہیں کی، ہم دونوں کچھ دنوں تک ایک دھندلے پن میں تھے۔ ہم جشن منانا چاہتے تھے لیکن میں اور کرن بہت مایوس بھی تھے۔

باسو نے انسٹاگرام لائیو کے دوران نیہا دھوپیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر اور دیوی کے والد کرن سنگھ گروور ڈاکٹروں کی تجویز کردہ سرجری کا سن کر تذبذب میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ' مجھے تیسرا مہینہ یاد ہے جب ہم اسکین کے لیے گئے تھے، میں نے اس کے بارے میں بہت زیادہ تحقیق کی، سرجنوں سے ملاقات کی، ہسپتالوں میں گئی، ڈاکٹروں سے بات کی اور میں بالکل تیار تھی، کرن تیار نہیں تھے۔ میں جانتی تھی کہ اسے ٹھیک ہونا ہوگا اور وہ ٹھیک ہوگی۔ اور اب وہ بالکل صحت مند ہے۔ لیکن مشکل فیصلہ یہ تھا کہ آپ کے بچے کا صحیح جگہ اور صحیح وقت پر آپریشن کرایا جائے'۔

بپاشا باسو نے مداحوں کو دیوی کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی اب بالکل ٹھیک ہے۔بپاشا باسو نے 2016 میں کرن سنگھ گروور سے شادی کی اور 2022 میں ان کی بیٹی دیوی کی پیدائش ہوئی۔

مزید پڑھیں:Bipasha Basu drops video of Devi: بپاشا باسو نے بیٹی دیوی کی ایک پیاری ویڈیو شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.