ETV Bharat / entertainment

Bigg Boss OTT 2 جد حدید اور آکانکشا کے لپ لاک پر بھڑکے یوزرس، سلمان خان کی کلاس لگائی - جد حدید اور آکانکشا کے لپ لاک پر بھڑکے یوزرس

سلمان خان کی میزبانی میں چلنے والے مشہور شو بگ باس او ٹی ٹی 2 سے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب جد حدید اور آکانکشا پوری کو گھر میں 30 سیکنڈ تک مسلسل لپ لاک کرتے دیکھا گیا۔ اب یوزرس ٹوئٹر پر سلمان خان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ یہ شو جیو سنیما پر اسٹریم ہو رہا ہے۔

Bigg Boss OTT 2
Bigg Boss OTT 2
author img

By

Published : Jun 30, 2023, 12:26 PM IST

ممبئی: سلمان خان کا شو بگ باس او ٹی ٹی 2 اب اپنے رنگ میں آ رہا ہے۔ شو اپنے 13ویں دن میں داخل ہو گیا ہے اور 13ویں دن شو کا ایسا پرومو سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ جیو سنیما پر دکھائے جانے والے شو کے پرومو میں گھر کے دو کنٹسٹنٹ جد حدید اور آکانکشا پوری نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کا درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جد حدید اور آکانکشا پوری 30 سیکنڈز تک ایک دوسرے کو پُرجوش طریقے سے اسموچ (ایک دوسرے کے ہونٹوں کو چومنا) کر رہے ہیں۔ اب یہ ویڈیو جو شو کے پرومو سے آیا ہے، سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گیا۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر یوزرس سلمان خان پر برس پڑے ہیں۔

'بگ باس کے گھر میں تمام حدیں پار'

واضح رہے کہ آکانکشا پوری اور جد حدید پچھلی ایپی سوڈ سے اس لیے بحث میں تھے کیونکہ جد نے اسے نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔ سوشل میڈیا پر یوزرس نے لبنان سے تعلق رکھنے والے ماڈل جد کو حد میں رہنے کی تلقین کی تھی اور جب جد کا آکانکشا کے ساتھ لپ لاک کا منظر سامنے آیا تو اب یوزرس کا غصہ پھوٹ پڑا۔ اب دونوں کی دوستی گھر میں گہری ہوتی جا رہی ہے۔ اسی وقت اویناش سچدیو نے جد اور آکانشا کو گھر میں ایک چیلنج دیا تھا اور دونوں نے اس چیلنج کو قبول کر لیا تھا۔ اس چیلنج میں دونوں نے گھر میں نصب 150 کیمروں کے سامنے 30 سیکنڈ تک ایک دوسرے کو لپ لاک کیا۔

لوگوں کا غصہ لپ لاک پر پھوٹ پڑا

اس لپ لاک پر ایک یوزر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، 'کہاں تو آکانکشا کو جد کو ٹچ کرنے میں بھی دقت ہو رہی تھی اور اب یہ کِس کر کے جی پا رہی ہے'۔ ایک اور یوزر نے لکھا، 'یہ بہت گندا ہے، سلمان خان ان لوگوں کی کلاس ضرور لیں گے'۔ ایک اور یوزر نے لکھا، 'میکرز اب اپنے شو کی ٹی آر پی بڑھانے کے لیے اس حد تک گر گئے ہیں'۔

سلمان خان کا وعدہ ٹوٹ گیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلی بار بگ باس کے او ٹی ٹی ورژن کی میزبانی کرنے والے سلمان نے پہلے ہی اپنے ناظرین سے وعدہ کیا تھا کہ گھر میں کوئی فحاشی نہیں ہوگی۔ سلمان خان نے کہا تھا کہ او ٹی ٹی پر بھلے ہی سینسر کی قینچی نہیں چلتی، لیکن وہ شو میں شائستگی بنا کر رکھیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اس واقعے پر کیا موقف اختیار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.