ETV Bharat / entertainment

Bhediya Box Office Collections Day 1: جانیے ورون اور کریتی کی فلم بھیڑیا کی باکس آفس پر پہلے دن کی کمائی - ورون اور کریتی کی فلم بھیڑیا کی باکس آفس کمائی

بھیڑیا کے میکرز نے فلم کے پہلے دن کی باکس آفس کمائی کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ بھیڑیا ایک ہارر کامیڈی ہے جس کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی ہے اور اسے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میں ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار میں ہیں۔ Bhediya box office collections Day 1

جانئیے ورون اور کریتی کی فلم بھیڑیا کی باکس آفس پر پہلے دن کی کمائی

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 1:23 PM IST

حیدرآباد: ورون دھون اور کریتی سینن کی اداکاری والی فلم بھیڑیا کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر زبردست کمائی دیکھی ہے۔ ہفتے کے روز فلمساز نے سوشل میڈیا پر بھیڑیا کے پہلے دن کی کمائی کی جانکاری دی ہے۔Bhediya box office collections Day 1

میکرز کے مطابق بھیڑیا نے جمعہ کو باکس آفس پر دنیا بھر میں 12.06 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس اعداد و شمار کو دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ فلم ناظرین کو اپنی جانب توجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ اجے دیوگن اور تبو کی سسپنس تھرلر فلم دریشیم 2 باکس آفس پر ابھی بھی حاوی ہے۔

بھیڑیا ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی ہے اور اسے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میں ورون اور کریتی مرکزی کردار میں ہیں۔ اروناچل پردیش کے جنگلات میں قائم یہ کہانی ایک شخص بھاسکر کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار ورون نے ادا کیا تھا۔ کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب ایک رات بھاسکر کو ایک بھیڑیا کاٹ لیتا ہے جس کی وجہ سے اسے کچھ خاص طاقتیں مل جاتی ہیں اور چاندنی رات کو وہ ایک بھیڑیا بن جاتا ہے۔

سال 2015 میں آئی رام کام فلم دلوالے اور 2019 میں آئی فلم کلنک کے بعد یہ ہارر کامیڈی فلم ورون اور کریتی کی ایک ساتھ تیسری فلم ہوگی۔ بھیڑیا میں دیپک ڈوبریال اور ابھیشیک بنرجی بھی ہیں۔ یہ فلم 25 نومبر 2022 کو ہندی، تیلگو اور تمل میں 2D اور 3D میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

واضح رہے کہ نتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بوال ورون کی آئندہ فلم ہوگی جس میں جانوی کپور بھی نظر آئیں گے۔ دوسری طرف کریتی کے پاس ٹائیگر شراف کے ساتھ ایک ایکشن تھرلر فلم گنپتھ۔ پارٹ:1، جنوبی اداکار پربھاس کے ساتھ ایک پین انڈیا فلم آدی پروش اور کارتک آرین کے ساتھ ایک فیملی انٹرٹینر فلم شہزادہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: Thumkeshwari Song OUT بھیڑیا کا پہلا نغمہ ریلیز، ورون اور کریتی کے علاوہ شردھا کپور نے بھی ٹھمکے لگائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.