ETV Bharat / entertainment

Bharti Singh Discharged from Hospital: بھارتی سنگھ کو ملی ہسپتال سے چھٹی، دکھائی بچے کی پہلی جھلک - بھارتی سنگھ ہسپتال سے ڈسچارج

کامیڈین بھارتی سنگھ کو بیٹے کی پیدائش کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ ہسپتال کے باہر بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لِمباچیا کو اپنے بچے کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ Bharti Singh Gets Discharged from Hospital

کامیڈین بھارتی سنگھ نے دکھائی بچے کی پہلی جھلک

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 3:46 PM IST

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے حال ہی میں خوشخبری دی ہے کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ بھارتی سنگھ نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دیا تھا۔ بھارتی کے شوہر ہرش لِمباچیا کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ جوڑے نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اب یہ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ خوب تصویر کھنچواتے ہوئے نظر آیا۔ تاہم انہوں نے اپنے بچے کا چہرہ تو نہیں دکھایا ہے لیکن دونوں پاپرازی کے سامنے زبردست پوز دیتے ہوئے نظر آئے اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ Bharti Singh Gets Discharged from Hospital

اس دوران بھارتی سنگھ اور ہرش کے چہرے پر والدین بننے کی چمک صاف دکھائی دے رہی تھی۔ ہرش اپنے بیٹے کو گود لے کر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران بھارتی سنگھ وائن کلر کے لباس میں نظر آئیں۔ ساتھ ہی ہرش نے نیلی شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی۔ بھارتی کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور ہسپتال سے باہر نکلتے ہی پاپرازی نے دونوں کی خوب تصویریں لیں۔

واضح رہے کہ بھارتی نے حال ہی میں اپنے میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کا کیپشن انہوں نے لکھا کہ 'یہ لڑکا ہے' اس کے ساتھ بھارتی نے ایک ہارٹ ایموجی بھی شیئر کیا۔ اس فوٹو شوٹ میں دونوں سفید لباس میں بہت پیارے لگ نظر آرہے ہیں۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی بھارتی اور ہرش کو ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد آنے لگی۔

شمیتا شیٹی نے دل والے ایموجی کے ساتھ جوڑے کو لکھا 'مبارک ہو'۔ گوہر خان نے جوڑے کو اپنی نیک خواہشات اور دعا دیتے ہوئے لکھا مبارک ہو۔ خدا آپ کو اور بچے دونوں کو سلامت رکھے۔ یہ خبر بھارتی اور ہرش کے مداحوں کے لیے سرپرائز لے کر آئی ہے۔

اس کے علاوہ پچھلے کچھ دنوں سے افواہیں تھیں کہ بھارتی نے ایک بچی اور جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم اس سے قبل بھارتی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور اپنے نئے شو 'خطرہ خطرہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لیکن اب تمام افواہوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے اور جوڑے نے اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: Bharti Singh Baby: معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ماں بن گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.