حیدرآباد: بھارت کے ہر گھر میں دیکھے جانے والا مقبول ٹی وی شو 'بھابھی جی گھر پر ہیں' میں 'ملکھان' کا کردار ادا کرنے والے 41 سالہ اداکار دپیش بھان انتقال کر گئے۔ میڈیا کے مطابق دپیش دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ اس خبر سے پوری تفریحی دنیا میں غم و مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔Bhabhi ji Ghar Par Hai Actor Deepesh Bhan Dies
دپیش بھان کی موت کی تصدیق ٹی وی شو 'بھابھی جی گھر پر ہیں' کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویبھو ماتھر نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا، کیونکہ کہنے کے لیے اب کچھ نہیں بچا ہے۔ وہیں ٹی وی اداکارہ اور ٹی وی شو 'ایف آئی آر' سے شہرت پانے والی کویتا کوشک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'وہ ایف آئی آر شو کی اسپیشل ممبر تھے، وہ بہت صحت مند تھے، انھوں نے کبھی شراب نہیں پی اور نہ ہی سگریٹ کو ہاتھ لگایا۔ مجھے یاد ہے کہ وہ کس طرح سیٹ پر سب سے پیار و خلوص سے ملا کرتے تھے۔ مجھے اب یقین ہوگیا ہے کہ خدا اچھے لوگوں کو جلدی اپنے پاس بلا لیتے ہیں۔ یہ کالا دن ہے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
غور طلب ہے کہ دپیش کی والدہ کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔ دپیش نے دارالحکومت دہلی سے بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے اداکاری کی مہارتیں سیکھیں۔ ٹی وی شو 'ایف آئی آر' سے پہلے دپیش 'کامیڈی کا کنگ کون'، 'کامیڈی کلب'، بھوت والا سیریل 'چیمپ' اور 'سن یار چل مار' میں نظر آئے تھے۔
اس کے ساتھ ہی پچھلے سات برسوں سے وہ مشہور شو' بھابھی جی گھر پر ہیں' میں ملکھان کا کردار ادا کرکے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لا رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی دپیش عامر خان کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اشتہار میں بھی نظر آئے تھے۔