ممبئی: بگ باس 16 کے آئندہ ایپیسوڈ 'شکروار کا وار' میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اداکار کیارا اڈوانی اور وکی کوشل کے ساتھ مزے کرتے نظر آئیں گے۔ وکی اور کیارا والا یہ ایپیسوڈ تفریح سے بھرپور ہوگا۔ حال ہی میں شو کا پرومو ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دونوں اداکار نظر آرہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سلمان خان، جن کے شو کے ایک ایپیسوڈ میں کترینہ کیف نظر آئی تھیں، اب وکی اور کیارا کے ساتھ بگ باس 16 کے اسٹیج میں مزے کرتے نظر آئیں گے۔ اس مختصر ویڈیو کلپ میں سلمان سلمان خان، کیارا اور وکی کی آئندہ فلم گووندا نام میرا کے ایک گانے پر ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔
گووندا نام میرا میں، وکی ایک کوریوگرافر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو شادی شدہ ہے لیکن پھر بھی ان کی گرل فرینڈ ہے، جس کا کردار کیارا اڈوانی ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کی کہانی کے مطابق سلمان اپنے اس شو میں وکی اور کیارا کو ایک سین دیتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ وہ اس پر اداکاری کریں۔ تو سین یہ ہوتا ہے کہ وکی اور کیارا چھٹ پر ڈانس کر رہے ہیں اور تب ہی ان کی بیوی انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب کیارا اور وکی اداکاری میں مگن ہوتے ہیں، تب سلمان ایسے اداکاری کرنا شروع کردیتے ہیں کہ جیسے وہ ان کی() 'بیوی' کے ساتھ رقص کر رہے ہوں اور سلمان خان کی اس اداکاری کو دیکھ کر وکی کو ہنسی آجاتی ہے۔ پرومو کے آخر میں سلمان اور وکی کو اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے پہلے جب کترینہ بگ باس شو میں فون بھوت کی تشہیر کے لیے آئیی تھیں تب انہوں نے سلمان سے پوچھا کہ اگر وہ بھوت بن جائے تو وہ کس کی جاسوسی کرنا چاہیں گے۔ اس پر سلمان نے جواب دیا تھا کہ 'ایک بندہ ہے جس کا نام وِکی کوشل ہے۔ کترینہ اپنے شوہر کا نام سن کر شرماتی نظر آئی تھیں۔
جب اس کی وجہ پوچھی گئی تو سلمان نے کہا کہ 'پیارا ہے، خیال کرتا ہے یا ہمت والا ہے۔ اس کے بارے میں بات کرتا ہوں تو آپ شرماتی ہیں۔ سلمان کا جواب سن کر کترینہ کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ آتی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے تقریبا پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: Katrina Kaif Blushes سلمان خان کے منہ سے وکی کوشل کا نام سن کر کترینہ کیف شرما گئیں