ETV Bharat / entertainment

Babil opens up on Irrfan Khan's Legacy: عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے کہا 'وہ اپنے والد کی خوبیوں کے بجائے اپنی خوبیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں'

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 11:30 AM IST

بابل خان نے اپنی پہلی فلم کلا کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اس بات کا اعتراف کیا کہ 'انہیں اپنے مرحوم والد عرفان خان کی طرح شاندار کام کرنے کا دباؤ ہے۔ بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے اداکار نے کہا کہ تاہم انہوں نے اپنی تمام توجہ بہترین پرفارمنس دینے پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ Babil opens up on Irrfan Khan's Legacy

وہ اپنے والد کی خوبیوں کے بجائے اپنی خوبیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں'

ممبئی: مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے منگل کو کہا کہ ابتدا میں اپنے فلمی کیرئیر کو شروع کرنے اور اپنے والد کے نام کے مطابق زندگی گزارنے کا خیال انہیں خوفزہ کر رہا تھا لیکن اب انہوں نے اپنے خوف کو اچھے استعمال میں لانا سیکھ لیا ہے۔ اپنی پہلی فلم 'کلا' کے ٹریلر لانچ تقریب میں اداکار نے کہا کہ 'وہ ہر طرح کی فلموں اور کرداروں میں اپنا ہاتھ آزمانا چاہتے ہیں'۔Babil opens up on Irrfan Khan's Legacy

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

بابل نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ' ہمیں یہ وہم ہوتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کے سفر پر قابو رکھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ زندگی مجھے جو پیش کرے گی میں اسے بہتر بناؤں گا۔ میں ہر چیز کو دیکھنا سمجھنا چاہتا ہوں۔ میں ہر طرح کی فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں'۔ اداکار نے اعتراف کیا کہ ان پر ایک خاص دباؤ ہے لیکن انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں اپنی بہترین پرفارمنس دینے پر مرکوز کی ہوئی ہیں'۔ بابل نے مزید کہا کہ ' بہت دباؤ ہے۔ دو سال پہلے جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے اس وقت بھی یہ دباؤ تھا اور یہ مجھ پر اثر انداز ہورہا تھا۔ یہ مجھے ڈراتا تھا لیکن اب یہ مجھے بہتر کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ میری نظر میں دباؤ کی تعریف بدل گئی ہے'۔

بابل کے والد عرفان خان بھارت کے بہترین اور ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک تھے۔ کینسر کی نایاب شکل کی تشخیص ہونے کے دو سال بعد اداکار 2020 میں 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ جب بابل سے پوچھا گیا کہ وہ عرفان خان کی کون سے خوبیوں کو ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اپنانا چاہیں گے، تب انہوں نے کہا کہ ' میرے والد کی جو خوبیاں تھی وہ اپنے ساتھ لے کر چلے گئے، اب میں اپنی خوبیوں کو تلاش کروں گا'۔ کلا میں ترپتی ڈمری مرکزی کردار میں ہے۔ کلا ایک ایسی بیٹی کی دل دہلا دینے والی کہانی ہے جو اپنی ماں کی محبت کو ترستی ہے۔ اس نیٹفلکس فلم کی ہدایتکاری انویتا دت نے کی ہے۔ کلینزلیٹ فلمز کے کارنیش شرما کے ذریعہ تیار کردہ فلم کلا یکم دسمبر کو نیٹ فلکس پر نشر ہوگی

مزید پڑھیں: Babil Khan Film Qala Release Date: عرفان خان کے بیٹے بابِل خان کی فلم 'کلا' کی ریلیز تاریخ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.