ETV Bharat / entertainment

B Praak's New Born Baby Passes Away: مشہور گلوکار بی پراک کا نومولود انتقال کرگیا - بی پراک کے نومولود بیٹے کا انتقال

مشہور پنجابی گلوکار بی پراک کا نومولود بیٹا انتقال کرگیا ہے۔ گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ B Praak's New Born Baby Passes Away

مشہور گلوکار بی پراک کا نومولود انتقال کرگیا

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 10:13 AM IST

حیدرآباد: تیری مٹی اور کچھ ایسا کر کمال جیسے شاندار نغمہ کو اپنی آواز دینے والی گلوکار بی پراک کے گھر سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں گلوکار نے خوشخبری دی تھی کہ وہ باپ بننے جا رہے ہیں۔ لیکن اس دوران ایک بری خبر نے بی پراک اور ان کے مداحوں کا دل توڑ دیا ہے۔ بی پراک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ان کے نومولود بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے۔ B Praak's New Born Baby Passes Away

بی پراک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا، 'انتہائی تکلیف کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے دوسرے بچہ کا انتقال ہوگیا ہے، وہ پیدائش کے فوراً بعد اس دنیا سے چل بسا، یہ والدین کے طور پر ہماری زندگی کا سب سے افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم تمام ڈاکٹروں اور عملے کی کوششوں کےلیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں ان کی خلوت کا خیال کیا جائے۔ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے'۔

واضح رہے کہ بی پراک نے 'رانجھا'، 'فی الحال2'، 'من بھریا'، 'بارش کی جائے' جیسے نغموں سے موسیقی کی دنیا میں دھوم مچا دی تھی۔ بی پراک کی اہلیہ کا نام میرا بچن ہے۔ اس جوڑے نے رواں برس اپریل میں خوشخبری دی تھی کہ ان کے گھر مہمان آنے والا ہے، لیکن گلوکار کی یہ خوشی کا لمحہ غم میں بدل گیا۔ ڈیلیوری کے بعد ان کے دوسرے بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔

بی پراک اور میرا بچن کی شادی 4 اپریل 2019 کو ہوئی تھی۔ اس شادی سے دونوں کا پہلے ہی ایک بیٹا ہے جس کا نام ادیب ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بی پراک نے اکشے کمار کی فلم 'کیسری' کے گانے 'تیری مٹی' کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.