ممبئی: اداکار آیوشمان کھرانہ نے فلمساز دنیش وجن کی ہارر کامیڈی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، فلم کا نام 'ویپمائر' ہے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ ویپمائر میں آیوشمان کے ساتھ یشودھا کی اداکار سمانتھا بھی نظر آنے والی ہیں۔Ayushmann Joining Horror Comedy Universe
'ویمپائر' کے بارے میں پوچھے جانے پر آیوشمان نے کہا کہ میکرز جلد ہی فلم کے حوالے سے ایک باضابطہ اعلان کریں گے۔ 38 سالہ اداکار نے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیش وجن اور امر کوشک ایک ہارر یونیورس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بہت دلچسپ ہوگا اور یہ ہندوستانی شائقین کے لیے بالکل نیا ہے۔ لہذا دیکھتے ہیں کہ یہ کب ہوتا ہے اور ہم جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نے اس سے قبل 2019 کی بلاک بسٹر 'بالا' میں وجن اور کوشک کے ساتھ کام کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ’ویمپائر‘ راجستھان کی لوک داستانوں پر مبنی ہوگی۔ آیوشمان ویمپائر کا کردار ادا کریں گے جبکہ سمانتھا ایک شہزادی کا کردار ادا کریں گی۔ راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی استری، جانوی کپور، ورون شرما اور راؤ کی فلم روہی اور آئندہ فلم بھیڑیا کے بعد ویمپائر ہارر کامیڈی یوینورس کی چوتھی فلم ہوگی۔
آیوشمان، جو اپنی فلم 'این ایکشن ہیرو' کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، 'ڈریم گرل 2' میں بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم سال 2019 میں آئی فلم ڈریم گرل کا سیکوئل ہوگا۔ یہ کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو خواتین کی آواز کی نقالی کرکے اپنا کیریئر بناتا ہے۔ اداکار نے ڈریم گرل 2 کے حوالے سے بتایا کہ ایکتا کپور کی تیار کردہ فرنچائز کی دوسری قسط ایک تفریحی فلم ہوگی جس میں سماجی پیغام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ' ڈریم گرل کے دوسرے پارٹ میں فلم کے پہلے حصے کے کچھ عناصر موجود ہوں گے لیکن فلم کی کہانی بالکل نئی ہونے والی ہے۔ یہ (فلم) پہلی فلم سے زیادہ کمرشل ہے۔ سماجی پیغام دینے سے زیادہ فلم کو تفریحی فلم بنانے میں میں زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ اس فلم میں انٹرٹینمنٹ زیادہ ہونا چاہیے۔ میں نے ان دو برسوں (کووڈ 19 کے دور) میں یہی سیکھا ہے۔
ڈریم گرل میں اننیا پانڈے بھی اہم کردار میں ہوں گی ۔ وہیں راج شاندلیا بھی اس فلم سے بطور ہدایتکار واپس تفریح دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ آیوشمان نے کہا کہ ٹیم اگلے 15 دنوں میں شوٹنگ مکمل کرنے کی امید کر رہی ہے۔ ان کی آئندہ فلم "این ایکشن ہیرو" کو آنند ایل رائے کی کلر یلو پروڈکشن اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں جے دیپ اہلاوت نے بھی اداکاری کی ہے، یہ فلم 2 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔