ETV Bharat / entertainment

Ayan Mukherji on Brahmastra parts آیان مکھرجی نے فلم برہمسترا کے دوسرے اور تیسرے پارٹ کے حوالے سے اہم جانکاری دی - برہمسترا 2 اور 3 پر آیان مکھرجی

فلمساز آیان مکھرجی نے کہا کہ برہمسترا کے پہلے پارٹ میں 'استرا ورس' کے صرف ایک پہلو سے روبرو کروایا گیا ہے، برہمسترا کے آئندہ پارٹس میں اس موضوع کو گہرائی سے دکھایا جائے گا۔

آیان مکھرجی نے فلم برہمسترا کے دوسرے اور تیسرے پارٹ کے حوالے سے اہم جانکاری دی

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 4:57 PM IST

نئی دہلی: فلمساز آیان مکھرجی نے اپنی بلاک بسٹر فلم برہمسترا کے آنے والے حصوں کے حوالے سے ایک اہم جانکاری شیئر کی ہے۔ جمعرات کو ایک سمٹ میں شرکت کرنے والے فلمساز نے کہا کہ انہوں نے برہمسترا میں اس موضوع کے صرف ایک چھوٹے حصے کو دکھایا ہے۔ آیان نے یہ بھی شیئر کیا کہ برہمسترا 2 کب ریلیز ہوگی۔Ayan Mukherji on Brahmastra parts

آیان نے کہا کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم برہمسترا کے دو حصوں پر ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ فلمساز نے کہا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم کا دوسرا حصہ 2026 میں سامنے آئے گا۔' برہمسترا 2 اور 3 ایک ساتھ بننے جارہی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کا مجھے اندازہ نہیں تھا جب ہم نے پہلا پارٹ ریلیز کیا تھا'۔

مکھرجی نے ایک سمٹ میں کہا کہ 'سچ تو یہ ہے کہ ہمیں اسے لکھنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ میں جانتا ہوں کہ بہت زیادہ توقعات ہیں۔ لوگ چاہتے ہیں کہ فلم جلد آئے۔ لیکن پہلے ہمیں اس پر سمجھوتہ کیے بغیر اسے لکھنا ہوگا۔ لگتا ہے کہ اب سے تقریبا تین سال بعد ہم 'برہمسترا2' کو بڑے پردے پر دیکھیں گے'۔

جمعرات کو ہونے والی تقریب میں 39 سالہ ہدایت کار نے کہا کہ برہمسترا نے صرف استراورس کے ایک چھوٹے حصے کو دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برہمسترا ایک مختلف قسم کی فلم تھی یہ میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ یہ ایک بہت ہی اصل تصور پر مبنی فلم تھی۔ اب جبکہ اسے منظر عام پر آئے چند ماہ ہوچکے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم نے برہمسترا میں اس تصور کے صرف ایک سرے کو ہی چھوا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'کچھ لوگوں نے خاص طور پر نوجوانوں نے اسے سراہا ہے۔ میں برہمسترا ون سے اصل میں سنیما کی ایسی کائنات بنانا چاہتا تھا جو 'استراورس' کے لفظ میں فٹ ہو۔ یہ دراصل وہ کہانیاں ہیں جو بھارتی تاریخ سے بھی گہرا متاثر ہیں۔ ساتھ ہی میں اس جدید دنیا میں قدیم بھارتی روحانیت کو واپس لانا چاہتا ہوں۔ میں وہ مختلف کہانیاں سنانا چاہتا ہوں، جس طرح مارول اسٹوڈیوز نے فلمیں بنائی ہیں'۔

واضح رہے کہ برہمسترا پارٹ ون : شیوا 400 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کے ساتھ عالمی باکس آفس پر کامیاب رہی۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردعمل ملے۔ آیان مکھرجی نے فلم پر ہونے والی تنقید پر کہا ہے کہ آئندہ فلم میں ان غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.