ETV Bharat / entertainment

Athiya Shetty B'day کرکٹر کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی - کے ایل راہل نے اتھیا کو سالگرہ مبارک دی

اتھیا شیٹی کو اپنی 30 ویں سالگرہ پر اپنے بوائے فرینڈ اور کرکٹر کے ایل راہل سے سالگرہ کی پیار بھری مبارکباد ملی ہے۔Athiya Shetty B'day

کرکٹر کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کو  سالگرہ کی مبارکباد دی

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 4:05 PM IST

ممبئی: ٹیم انڈیا کے نائب کپتان کے ایل راہل نے بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور پورے سوشل میڈیا میں ان کے پیار سے گونج اٹھا ہے۔ اتھیا شیٹی آج اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر راہل، جو ٹی 20 ورلٹ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں، نے اپنی محبت کے لیے ایک پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا ہے۔Athiya Shetty B'day

اتھیا کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل نے انسٹاگرام پر ان کے ساتھ تین تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ' تم نے سب کچھ بہتر بنادیا ہے'۔ اتھیا نے راہل کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں تم سے محبت کرتی ہوں'۔

گزشتہ مہینے اتھیا اس وقت بے حد خوش نظر آئی تھیں جب ان کے بوائے فرینڈ نے موہالی کے پی سی اے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 کے دوران نصف سنچری بنائی تھی۔ راہل نے صرف 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے آسٹریلیا کی باؤلنگ کا سامنا کرتے ہوئے تین بڑے چھکے لگائے۔ انسٹاگرام پر اتھیا نے کے ایل راہل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل والا ایموجی کیپشن میں دیا تھا۔

کے ایل راہل اور اتھیا کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور اداکارہ کو کے ایل کے ساتھ بھارت کے چند دوروں پر بھی دیکھا گیا تھا۔ اتھیا بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں۔ گزشتہ سال ہی اس جوڑے نے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کیا تھا جب بھارتی کرکٹر نے اتھیا کی 29 ویں سالگرہ پر ایک خوبصورت سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ انہیں مبارکباد دی تھی۔

اطلاع کے مطابق یہ جوڑی اگلے سال کے شروع میں شادی کرنے والے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اتھیا اور راہل مہاراشٹر میں جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Athiya Shetty's Birthday: سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا شیٹی کو سالگرہ کی پیار بھری مبارکبا دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.