ETV Bharat / entertainment

Asia Cup IND vs AFG: وراٹ کی 71 ویں سنچری پر انوشکا شرما نے کہا 'میں ہمیشہ ساتھ رہوں گی'

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 2:21 PM IST

بین الاقوامی کرکٹ میں وراٹ کوہلی کے 71 ویں سنچری اسکور کرنے کی خوشی میں ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا ہے۔ دو سال نو ماہ اور 16 دن کے بعد کوہلی نے آخرکار ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سنچری بنائی۔ Anushka reaction on Virat 71st Century

وراٹ کی 71 ویں سنچری پر انوشکا شرما نے کہا 'میں ہمیشہ ساتھ رہوں گی'

دبئی: اداکارہ انوشکا شرما کے لیے یقینا یہ وقت خوشی اور فخر کا ہے کیونکہ ان کے شوہر وراٹ کوہلی نے جمعرات کو ایشیا کپ 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 71ویں سنچری مکمل کی ہے۔ انسٹاگرام پر سلطان کی اداکارہ نے میچ سے اپنے شوہر وراٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پیار کیپشن بھی دیا ہے۔ Virat 71st Century

انہوں نے کیپشن میں دل والا ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کے ہر وقت میں ہمیشہ ساتھ رہوں گی'۔ انوشکا کے ذریعہ شیئر کی گئی تصاویر میں وراٹ کو میچ کے دوران اپنی سنچری کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انوشکا کے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے دوستوں نے پیار بھرے تبصرے دیے ہیں۔ کرکٹر یوزویندر چہل کی اہلی دھناشری ورما نے اس پوسٹ پر دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔ وہیں وراٹ کوہلی نے بھی اپنی اہلیہ کے اس پوسٹ پر دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔

بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 71 ویں سنچری مکمل کی بلکہ جاری ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف اپنے آخری سپر فور مقابلے میں بھارت کو 212 رنوں تک پہنچایا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 71ویں سنچری کے بعد وراٹ نے سنچری کا کریڈٹ اپنی بیوی انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کو دیا۔

کوہلی نے پہلی اننگ کے بعد کہا کہ 'گزشتہ ڈھائی برسوں میں نے بہت کچھ سکھایا ہے۔ میں ایک مہینے میں 34 سال کا ہونے جا رہا ہوں۔ اس لیے یہ جشن ماضی میں ہوئی چیزوں کا نتیجہ ہے۔ دراصل میں حیران رہ گیا تھا۔ یہ آخری فارمیٹ ہے جو میں نے سوچا تھا۔ یہ بہت ساری چیزوں کا جمع ہے۔ ٹیم نے کافی مدد کی ۔ میں جانتا ہوں کہ باہر بھی بہت ساری چیزیں چل رہی ہیں۔Virat Kohl completed his 71st century

انہوں نے مزید کہا کہ ' اور میں نے اپنی انگوٹھی کو چوما۔ آپ مجھے یہاں دیکھ پا رہے ہیں وہ صرف ایک انسان کی وجہ سے جو میرے ساتھ ہر وقت کھڑی رہیں۔ وہ انوشکا ہیں۔ یہ سو ان کے لیے اور میری بیٹی وامیکا کے لیے ہے۔ جب آپ کے پاس ہمیشہ کوئی ہو جو آپ سے بات کرسکے اور سکھا سکے جیسا انوشکا میرے پاس تھیں۔ جب میں چھٹیوں سے واپس آیا تب میں مایوس نہیں تھا۔چھ ہفتے کی چھٹی کے بعد میں خود کو تازہ دم محسوس کر رہا تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ میں کتنا تھکا ہوا تھا لیکن کمپیٹیشن آپ کو یہ محسوس کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ لیکن اس چھٹی نے مجھے دوبارہ کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا۔

مزید پڑھیں:Virat Kohli Gets Emotional After Score 71st Century سنچری کے بعد ویراٹ کوہلی کا چھلکا درد

خیال رہے کہ انوشکا 'چکڈا ایکسپریس' سے بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ پروسیت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چکڈا ایکسپریس سابق بھارتی کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی اسپورٹس بائیوپک فلم ہے، جو خصوصی طور پر نیٹ فلکس پر نشر ہوگی۔ اے دل ہے مشکل اداکارہ اپنے کیریئر میں پہلی بار کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔ انوشکا نے 2022 کے آغاز میں ایک خصوصی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ اپنی اس فلم کا اعلان کیا۔ فی الحال فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.