ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے منگل کو کہا کہ انہوں نے اپنے پہلے پروجیکٹ، جو ایک سیریز ہونے والی ہے، کا اسکرپٹ لکھنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ افواہیں تھی کہ آرین کو کرن جوہر لانچ کریں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ کیمرے کے پیچھے کی دنیا میں زیادہ دلچسپی رکتھے ہیں۔ Aaryan Khan Debut in Bollywood
پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے مطابق آرین اپنے پروجیکٹ کی ہدایتکاری اور نمائش کریں گے۔ توقع ہے کہ سیریز کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوجائے گی۔ آرین نے انسٹاگرام پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ 'اسکرپٹ مکمل ہوگئی ہے۔۔۔ ایکشن کہنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔ آرین کے پوسٹ شیئر کرنے کے فورا بعد مشہور شخصیات نے آرین کو مبارکباد دی اور ان کے پوسٹ پر تبصرہ بھی کیا۔ شنایا کپور سے لے کر مشہور فیشن فوٹوگرافر اویناش گواریکر سمیت گلوکار گرو رندھاوا نے آرین خان کو اپنی نیک خواہشات بھیجی اور کہا کہ وہ ان کے ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں شاہ رخ خان، جنہوں نے اپنی مشہور انٹیریئر ڈیزائنر اور بیوی گوری خان کے ساتھ مل کر ریڈ چلیز پروڈکشن ہاؤس کی بنیاد رکھی، نے آرین کو ان کے ڈیبیو پر مبارکباد دی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' واہ۔۔۔سوچو۔۔۔یقین کرو۔۔۔ خواب دیکھا، اب ہمت کر رہے ہو۔۔۔ پہلے پروجیکٹ کے لیے بہت ساری نیک تمنائیں، کیونکہ یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے'۔ وہیں ماں گوری خان نے لکھا کہ' اسے دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی'۔ ریڈ چلیز انٹرٹیمنٹ نے لکھا کہ ' ایک نئے سفر کی زبردست شروعات کرنا'۔
وہیں آرین کی چھوٹی بہن سہانا خان بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس فلم دی آرچیز میں کام کرنے والی ہیں۔ مشہور کامک سیریز پر مبنی فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔ وہیں شاہ رخ خان فلم پٹھان سے چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے والے ہیں۔ پٹھان آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں: Aryan Khan Accepts Hand Kiss آرین خان کے ہاتھ کا بوسہ لیتے ہوئے مداح کا ویڈیو وائرل